اسرائیل نے آیت اللہ خامنہ ای کی ریکی کیسے کی؟ برطانوی اخبار تفصیلات سامنے لے آیا

منگل 3 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو نشانہ بنانے کے لیے تہران کے ٹریفک کیمروں کو ہیک کیا۔

مزید پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران میں زمینی فوج بھیجنے کا عندیہ

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی انٹیلی جنس نے کئی سالوں تک ان کیمروں کی ویڈیوز خفیہ طور پر تل ابیب منتقل کیں تاکہ لیڈر کے معمولات اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا جا سکے۔

رپورٹ کے مطابق پاستور اسٹریٹ پر محافظوں اور ڈرائیوروں کی نقل و حرکت مستقل نگرانی میں رہی، جبکہ مخصوص کیمروں کے ذریعے کمپاؤنڈ کے اندر معمولات اور پارکنگ پوائنٹس کی نشاندہی کی گئی۔ الگورتھمز کا استعمال کرکے سکیورٹی اہلکاروں کے روزمرہ معمولات، گاڑی کھڑی کرنے کی جگہیں اور کام کے راستوں کا پتہ لگایا گیا۔

فنانشل ٹائمز کے مطابق اسرائیل اور امریکی سی آئی اے کو خامنہ ای کی میٹنگ کے وقت اور شرکا کی معلومات پہلے سے حاصل تھیں۔

رپورٹ میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ حملے کے وقت موبائل ٹاورز جزوی طور پر غیر فعال ہو گئے، جس کے باعث حفاظتی عملہ ممکنہ وارننگ سے محروم رہا۔

مزید پڑھیں: آیت اللہ خامنہ ای: مزاحمت کی علامت، دفاعی حکمتِ عملی کے معمار اور امام خمینی کے بعد ایران کی کلیدی قیادت

واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے کی گئی کارروائی میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای ساتھیوں سمیت شہید ہوگئے ہیں، جس کے بعد جنگ میں شدت آگئی ہے، اور ایران کی جانب سے جوابی کارروائیاں بھی کی جارہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر آصف علی زرداری کی جانب سے 355 شخصیات کے لیے سول اعزازات کی سفارشات

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

پاکستان اور فرانس کا کثیرالجہتی امور پر تعاون اور عالمی فورمز پر رابطہ مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ نے بیکنہم میں یوم آزادی منایا، کھلاڑیوں کے قوم کے نام خصوصی پیغامات

ویڈیو

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ نے بیکنہم میں یوم آزادی منایا، کھلاڑیوں کے قوم کے نام خصوصی پیغامات

کالم / تجزیہ

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی