ایران کے خلاف جنگ کا مقصد اسرائیل کا اثر و رسوخ پاکستانی سرحد  تک لانا ہے، خواجہ آصف

منگل 3 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ ایران کے خلاف جنگ کا مقصد اسرائیل کے اثر و رسوخ کو پاکستان کی سرحد تک لانا ہے۔ ایران کی معاہدے پہ رضا مندی کے باوجود اس پہ  جنگ مسلط کی گئی۔

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ صیہونیت انسانیت کے لیے خطرہ ہے۔ فلسطین کی سرزمین پہ اسرائیل کے قائم ہونے سے لے کر  آج تک اسلامی دنیا پہ جو بھی قیامتیں ٹوٹیں، جو بھی جنگیں مسلط ہوئیں ان کے پیچھے صیہونی سوچ اور ریاست بالواسطہ یا بلا واسط کار فرما نظر آئے گی۔ دنیا کے معاشی نظام پہ صیہونیت کا ایک صدی سے قبضہ ہے۔ بڑی طاقتیں صیہونیت کی یرغمال ہیں۔

یہ بھی پڑھیے بلوچستان میں دہشتگردی حقوق کی جدوجہد نہیں، دہشتگردوں اور ان کے ہینڈلرز کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، خواجہ آصف

انہوں نے کہا کہ وطن عزیز ایک ایٹمی طاقت ہے اور ہماری افواج کا لوہا اللہ کے کرم اور مدد سے دنیا میں مانا جاتا ہے۔ ہمارے شہیدوں اور غازیوں کا احسان ہے کہ ہماری خود مختاری محفوظ ہے۔ اللہ ان تمام حضرات پہ رحمتیں نازل کرے جنہوں نے ہمیں ایٹمی طاقت بنانے میں کردار ادا کیا۔نواز شریف کی ہمت کو سلام جس نے ایٹمی دھماکے کیے۔

خواجہ محمد آصف نے کہا کہ ایران کی معاہدے پہ رضا مندی کے باوجود ان پہ  جنگ مسلط کی گئی ہے۔ اس کے ایجنڈے میں جو صیہونیوں کا ترتیب شدہ ہے، اس میں یہ بھی شامل ہے کہ اسرائیل کا اثر و رسوخ پاکستان کی سرحد تک لایا جائے۔ افغانستان، ایران اور ہندوستان سب کے مشترکہ ایجنڈا کی بنیاد پاکستان دشمنی ہے اور یہ کہ ہماری سرحدیں غیر محفوظ ہوجائیں، پاکستان ہر طرف سے دشمنوں میں گھر جائے اور ایک دست نگر ریاست بن جائے۔

یہ بھی پڑھیے افغانستان میں دہشتگردوں کے خلاف فضائی کارروائی میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کریں گے، وزیر دفاع خواجہ آصف

انہوں نے کہا کہ 25 کروڑ پاکستانیوں کو، چاہے وہ وہ کسی بھی مکتبہ فکر سے رکھتے ہوں اختلافات کے باوجود اس سازش اور ازلی دشمنوں کے عزائم سمجھنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ عالم  اسلام کو اتحاد دے، دشمن کو پہچاننے کی توفیق دے۔ فلسطین آزاد ہو۔ میرا وطن تا قیامت قائم رہے۔اللہ پاک مٹی کے محافظوں کو اپنے سائے میں رکھے، ان کا حامی و ناصر ہو۔ آمین۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

معروف دوا صرف ایک بیماری تک محدود نہیں، تحقیق میں حیران کن طبی فائدہ سامنے آگیا

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں