کون سا اے آئی چیٹ بوٹ حساب کتاب میں سب سے زیادہ درست ہے؟

بدھ 31 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مصنوعی ذہانت (اےآئی) اب ہماری روزمرہ زندگی کا لازمی حصہ بن چکی ہے اور ہمارے روزمرہ کے فیصلوں میں بھی  شامل ہو چکی ہے مگر کیا یہ واقعی ہماری ریاضی کی الجھنیں حل کر سکتی ہے؟

حالیہ تحقیق کے نتائج سے حیران کن انکشاف ہوا ہے کہ سب سے جدید AI چیٹ بوٹس بھی ہر چوتھے سوال میں غلطی کرنے کے امکانات رکھتے ہیں۔ اس مطالعے نے یہ سوال کھڑا کر دیا ہے کہ کون سا AI ماڈل واقعی حساب کتاب میں سب سے زیادہ قابلِ اعتماد ہے اور کہاں یہ ہمارے اعتماد کو چیلنج کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شادی کرلو ورنہ میری طرح پچھتاؤگے، چینی نوجوانوں کو ’اے آئی خواتین‘ کی دل دہلادینے والی نصیحتیں

محققین نے ایک حیران کن مطالعہ کیا تاکہ پانچ AI ماڈلز کی درستگی کا تجزیہ کیا جا سکے، جس میں 500 روزمرہ کے ریاضی کے سوالات شامل تھے۔ دلچسپ نتائج سے ظاہر ہوا کہ کسی بھی AI کے غلط جواب دینے کا امکان تقریباً 40 فیصد ہے۔

Omni Research on Calculation in AI (ORCA) سے معلوم ہوا کہ جب آپ AI چیٹ بوٹ سے روزمرہ کی ریاضی کرنے کے لیے پوچھتے ہیں، تو درستگی مختلف کمپنیوں اور مختلف قسم کے ریاضیاتی کاموں میں نمایاں طور پر مختلف ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اے آئی جنگ: جیمنی کی مقبولیت میں اضافہ، چیٹ جی پی ٹی پیچھے، وجہ کیا ہے؟

تحقیق میں 4 معروف ماڈلز کا جائزہ لیا گیا جن میں جیمنی (گوگل)، چیٹ جی پی ٹی  (اوپن اے آئی)، ڈیپ سیک اور گروک شامل ہیں۔ نتائج کے مطابق کسی بھی ماڈل نے 63 فیصد سے زیادہ درستگی حاصل نہیں کی۔ سب سے بہتر جیمینی رہا جس نے 63 فیصد درست جوابات دیے جبکہ گروک 62.8 فیصد، ڈیپ سیک 52 فیصد اور چیٹ جی پی ٹی 49.4 فیصد پر رہا۔

ریاضی اور تبادلوں کے شعبے میں اے آئی کی کارکردگی سب سے زیادہ رہی، جہاں جیمینی نے 83 فیصد درستگی کے ساتھ سبقت لی، گروک 76.9 فیصد، فیصد، ڈیپ سیک 74.1 اور چیٹ جی پی ٹی 66.7 فیصد درست جواب دینے میں کامیاب رہا۔

یہ بھی پڑھیں: اصلی اور اے آئی جنریٹڈ ویڈیوز میں فرق کس طرح کیا جائے، جانیے اہم طریقے

ماہرین کے مطابق اے آئی کی غلطیوں کی چار اہم اقسام ہیں جن میں کمپیوٹیشن کی غلطیاں، خراب منطقی فیصلے، ہدایات کی غلط تشریح اور سوال سے انکار شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم