رضا پہلوی کے بارے میں واضح نہیں کہ انہیں ایران میں حمایت حاصل ہے یا نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

بدھ 4 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے جلاوطن ولی عہد رضا پہلوی کے مستقبل میں ایران کی قیادت سنبھالنے کے امکان پر شکوک کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واضح نہیں کہ انہیں ملک کے اندر مطلوبہ حمایت حاصل ہے یا نہیں۔

وائٹ ہاؤس میں جرمن چانسلر فریڈرک مرز کے ساتھ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ’جن لوگوں کے بارے میں ہم سوچ رہے تھے، ان میں سے زیادہ تر اب زندہ نہیں رہے‘۔ ان کا اشارہ حالیہ امریکی اور اسرائیلی حملوں میں ایرانی قیادت کی ہلاکتوں کی جانب تھا۔

یہ بھی پڑھیے: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران میں زمینی فوج بھیجنے کا عندیہ

65 سالہ رضا پہلوی نے خود کو عبوری حکومت کی قیادت کے لیے موزوں قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 47 برس بعد ایران واپس جانے کے لیے تیار ہیں۔ تاہم ٹرمپ نے کہا کہ اگرچہ ’کچھ لوگ انہیں پسند کرتے ہیں‘ لیکن انتظامیہ نے اس معاملے پر زیادہ غور نہیں کیا۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ’مجھے نہیں معلوم کہ ان کا اپنا ملک ان کی قیادت کو قبول کرے گا یا نہیں۔ اگر وہ قبول کرلیں تو مجھے کوئی اعتراض نہیں ہوگا‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے خیال میں ایران کے اندر سے کوئی شخصیت زیادہ مناسب ہوگی، تاہم کسی نام کی نشاندہی نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیے: ایران کے جلاوطن ولی عہد رضا پہلوی کا عوامی بغاوت کا اعلان، تہران واپسی کی تیاری

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای حالیہ حملوں میں مارے گئے تھے، جبکہ مزید اہداف کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

رضا پہلوی اس وقت امریکا میں مقیم ہیں اور رواں ماہ ٹیکساس میں ایک اہم قدامت پسند کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کا افغان طالبان کو منہ توڑ جواب، بگرام ایئربیس پر کامیاب فضائی حملہ

مسئلہ کشمیر حل تو ایٹم بم ختم؟ عمران خان کا بیان پھر وائرل، علیمہ خان کا موقف بھی سامنے آگیا

کینیڈا میں سکھ رہنماؤں کا قتل، بھارت کی ریاستی دہشتگردی کے شواہد بے نقاب

ذاتی معالجین اور اہلِ خانہ کی عدم موجودگی میں عمران خان کا طبی معائنہ قابلِ اعتبار نہیں، پی ٹی آئی

حکومتِ پاکستان کا 1 ارب ڈالر اے آئی فنڈ، ڈیجیٹل معیشت اور نوجوانوں کے لیے نئے مواقع

ویڈیو

“قسطوں پر لیے گئے موٹرسائیکلوں پر ایم ٹیگ لگا نہیں رہے، پولیس چالان کرتی جا رہی ہے”

سوری کافی نہیں، سچی معافی کا صحیح طریقہ سیکھیں

فیلڈ مارشل اور شہباز شریف کی ایران امریکا مذاکرات کی کوشش، ٹرمپ کا دنیا کو دھوکا، پاکستان کے افغانستان پر فضائی حملے

کالم / تجزیہ

سعودی عرب اور ذمہ دار علاقائی سیاست

یہ دنیا اب ٹرمپ کی دنیا ہے

کیا مسلم دنیا مغربی ڈس انفارمیشن کا شکار ہو رہی ہے؟