بلھے شاہ ایکسپریس کی 28 مئی سے بحالی کا اعلان

بدھ 4 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکسان ریلوے نے قصور سے پاکپتن کے درمیان چلنے والی بلھے شاہ ایکسپریس کو 28 مئی سے بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، مذکورہ ٹرین سروس 15 نومبر 2011 سے معطل تھی۔

یہ اعلان وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے وزارتِ ریلوے میں ہونے والے ایک اہم اجلاس کے بعد کیا جس میں اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان اور وزیر مملکت ملک راشد احمد خان بھی شریک تھے۔

اجلاس میں قصور اور گرد و نواح کے عوام کو درپیش سفری مسائل اور ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: رمضان المبارک میں ریلوے ریزرویشن دفاتر کے اوقات کار تبدیل

اجلاس کے دوران 257-اپ اور 258-ڈاؤن بلھے شاہ پیسنجر ٹرین کی بحالی کی باضابطہ درخواست پیش کی گئی، جسے وفاقی وزیر ریلوے نے منظور کرتے ہوئے قصور تا پاکپتن بلھے شاہ ایکسپریس کی بحالی کا اعلان کیا۔

بلھے شاہ ایکسپریس کا روٹ قصور، عثمانوالہ، کنگن پور، منڈی احمد آباد، بصیرپور، حویلی وساویوالہ سے ہوتا ہوا پاکپتن تک جاتا ہے۔

وفاقی وزیر محمد حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ ٹرین کی بحالی سے مقامی آبادی کو سستی، محفوظ اور قابلِ اعتماد سفری سہولت میسر آئے گی جبکہ علاقائی معاشی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔

مزید پڑھیں: رمضان المبارک میں ریلوے ریزرویشن دفاتر کے اوقات کار تبدیل

انہوں نے بتایا کہ قصور کے عوام کے لیے ایک بڑے اقدام کے طور پر تحصیل کھڈیاں میں 25 ایکڑ اراضی پر عوامی پارک کے قیام کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

یہ منصوبہ وزیراعظم، اسپیکر پنجاب اسمبلی اور وزیر مملکت ملک راشد احمد خان کے حلقہ انتخاب میں قائم کیا جائے گا، جس سے مقامی شہریوں کو تفریحی اور صحت مند سرگرمیوں کے مواقع فراہم ہوں گے۔

مزید پڑھیں: اطالوی سفیر کی گولڑہ ریلوے اسٹیشن آمد، ریلوے حکام کی بریفنگ

مزید برآں، قصور ریلوے اسٹیشن کی خوبصورتی اور اپ گریڈیشن کا بھی اعلان کیا گیا تاکہ مسافروں کو جدید سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

اس کے علاوہ کوٹ رادھا کشن میں تیزگام ایکسپریس کے اسٹاپ کی اصولی منظوری بھی دی گئی ہے، جس سے مقامی مسافروں کو براہِ راست سفری سہولت حاصل ہوگی۔

وفاقی وزیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان ریلوے کو جدید خطوط پر استوار کر کے عوام کو بہتر، محفوظ اور معیاری سفری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف مشترکہ کارروائی میں کتنے امریکی فوجی حصہ لے رہے ہیں؟

سونے کے خریداروں کے لیے بڑی خوشخبری، آج قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟

ٹی20 ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل: جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ مین سے کون اپنا ریکارڈ برقرار رکھ پائے گا؟

جاوید مہانڈری پولیس اہلکار کی فائرنگ سے قتل: ’قاتل کو سخت سے سخت سزا ملنی چاہیے‘

فرنس آئل پر کاربن لیوی معطلی کے لیے حکومت کا آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا امکان

ویڈیو

“قسطوں پر لیے گئے موٹرسائیکلوں پر ایم ٹیگ لگا نہیں رہے، پولیس چالان کرتی جا رہی ہے”

سوری کافی نہیں، سچی معافی کا صحیح طریقہ سیکھیں

فیلڈ مارشل اور شہباز شریف کی ایران امریکا مذاکرات کی کوشش، ٹرمپ کا دنیا کو دھوکا، پاکستان کے افغانستان پر فضائی حملے

کالم / تجزیہ

پاکستان کی طالبان مخالف پالیسی، امر اللہ صالح بھی تعریف پر مجبور

سعودی عرب اور ذمہ دار علاقائی سیاست

یہ دنیا اب ٹرمپ کی دنیا ہے