ایران کے حملوں کے پہلے 4 دنوں میں امریکی فوجی اثاثوں کو قریباً 2 ارب ڈالر کا نقصان پہنچا ہے، جس میں سیٹلائٹ کمیونیکیشن ٹرمینلز، F-15E اسٹرائیک ایگل طیارے اور ریڈار سسٹمز شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: ایران پر حملے کے بعد پاکستانی ایئرپورٹس پر کتنے جہاز پھنس گئے؟
میڈیا رپورٹس کے مطابق اہم نقصانات میں شامل ہیں:
AN/FPS-132 ایرلی وارننگ ریڈار، القاعدہ ایئر بیس، قطر: $1.1 بلین
تین F-15E سٹرائیک ایگل کو کویتی فضائی دفاع کی دوستانہ فائر میں نقصان: $282 ملین
2 سیٹلائٹ کمیونیکیشن ٹرمینلز AN/GSC-52Bs، بحرین: $20 ملین
AN/TPY-2 THAAD ریڈار، متحدہ عرب امارات: $500 ملین
ایران نے کم از کم 7 امریکی فوجی مقامات کو نشانہ بنایا، جن میں شامل ہیں: بحرین میں 5ویں بیڑے کا ہیڈکوارٹر، کویت کے کیمپ عریفجان اور کیمپ بیورنگ، عراق میں اربیل بیس، دبئی میں جبل علی پورٹ، اور قطر کا القاعدہ ایئر بیس۔
مزید برآں، سعودی عرب، کویت اور متحدہ عرب امارات میں امریکی سفارت خانے بھی حملوں کی زد میں آئ۔ سعودی عرب میں ریاض میں امریکی سفارتخانہ پر 2 ڈرون حملے، کویت سٹی میں امریکی سفارتخانہ پر ڈرون اور میزائل حملے، دبئی میں امریکی قونصل خانہ پر ڈرون سے آگ لگی، تاہم فوری قابو پایا گیا۔
مزید پڑھیں: ایرانی حملے کے بعد ریاض میں قائم امریکی سفارت خانہ بند، امریکی شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران کی یہ کارروائیاں امریکی فوجی اور سفارتی تنصیبات پر بھاری نقصان اور تناؤ پیدا کر رہی ہیں، جبکہ امریکی عملہ اور سفارتی اہلکاروں کی حفاظت کے اقدامات جاری ہیں۔














