وزیراعظم کی سربراہی میں پارلیمانی جماعتوں کا اہم اجلاس اسلام آباد میں شروع

بدھ 4 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سربراہی میں پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں اور نمائندوں کا اہم اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں شروع ہو گیا ہے۔

اجلاس میں وزیراعظم نے پارلیمانی رہنماؤں کو پاکستان اور افغانستان کے موجودہ حالات اور خطے میں حالیہ کشیدگی، خاص طور پر مشرق وسطیٰ اور خلیج میں تناؤ کے حوالے سے اعتماد میں لیں گے۔

اجلاس کے دوران پارلیمانی رہنماؤں کو تفصیلی بریفنگ بھی دی جارہی ہے، جس میں حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان کی سفارتی کوششوں اور اقدامات کو اجاگر کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ایران نے ایٹمی ہتھیار نہ بنانے پر اتفاق کیا، تنازع بات چیت سے حل ہو سکتا تھا: اسحاق ڈار

اس بریفنگ کا مقصد پارلیمانی قیادت کو ملکی خارجہ پالیسی اور خطے میں پیدا شدہ حالات کے بارے میں مکمل آگاہی فراہم کرنا ہے۔

اجلاس میں سینیٹ کے چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی، ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدل خان، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفیٰ شاہ، ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سمیت مختلف وفاقی وزراء اور پارلیمانی رہنما شریک ہیں۔

دیگر شرکا میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، جمعیت علماء اسلام ف کے رہنما مولانا فضل الرحمن، استحکام پاکستان پارٹی کے عبدالعلیم خان، بلوچستان عوامی پارٹی کے خالد حسین مگسی، متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار، فیصل سبزواری اور سید مصطفیٰ کمال شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان ایران کی موجودہ صورتحال کو قریب سے مانیٹر کر رہا ہے، اسحاق ڈار

اس کے علاوہ پی ایم ایل ق کے چودھری سالک حسین، وزیراعظم کے مشیر رانا مبشر اقبال اور رانا ثنا اللہ خان، اسپیشل اسسٹنٹ طلحہ برکی، سینیٹرز شیریں ریحمان، انور الحق کاکڑ، منظور احمد کاکڑ، پاکستان مسلم لیگ ن کے پرویز رشید اور دیگر اراکین قومی اسمبلی بھی اجلاس میں شریک ہیں۔

اجلاس میں تمام شرکا کو ملکی اور بین الاقوامی صورتحال پر دی جانیوالی بریفنگ کا مقصد تاکہ پارلیمانی رہنماؤں کو مشترکہ قومی موقف تیار کرنے میں مدد مل سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت میں کشتی الٹنے سے متعدد ہلاکتیں، درجنوں مسافر لاپتا، ویڈیو نے حفاظتی غفلت بے نقاب کر دی

آخری اوور میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست کیسے دی؟ حنین شاہ نے اپنی حکمت عملی بتا دی

لاہور: فائرنگ کا افسوسناک واقعہ، خاتون اور 2 بچے قتل، ملزم نے خودکشی کر لی

جرمن چانسلر کی ایران جنگ پر تنقید کے بعد امریکا کا جرمنی سے 5 ہزار فوجیوں کے انخلا کا اعلان

ٹرمپ کا کانگریس کو خط، ایران کے ساتھ مسلح کشیدگی کے خاتمے کا اعلان

ویڈیو

پنجاب حکومت کی ’اپنا کھیت اپنا روزگار‘ اسکیم: لیہ کے بے زمین کسان کیا کہتے ہیں؟

ایندھن کی خریداری میں ہڑبونگ: عوام کی گھبراہٹ کتنی بجا، ملک میں ایندھن کتنا باقی؟

پی ایس ایل: اسٹیڈیمز آباد ہونے پر رونقیں دوبالا، شائقین پرجوش

کالم / تجزیہ

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری