وزیراعظم شہباز شریف کا لبنانی وزیراعظم کو ٹیلیفون، اسرائیلی جارحیت کی مذمت، یکجہتی کا اظہار

بدھ 4 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے لبنان کے وزیراعظم نواف سلام سے ٹیلیفون پر رابطہ کرکے اسرائیلی جارحیت کے خلاف پاکستان کی حمایت اور یکجہتی کا اظہار کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے گفتگو کے دوران لبنان پر اسرائیلی حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور ان حملوں میں ہلاک ہونے والے شہریوں کے لیے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے لبنانی عوام کے ساتھ پاکستان کے اصولی مؤقف اور یکجہتی کو بھی دہرایا۔

پاکستان اور لبنان کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے وزیراعظم نے لبنانی قیادت کو یقین دلایا کہ پاکستان لبنان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے مکمل حمایت جاری رکھے گا اور امن کے فروغ میں تعمیری کردار ادا کرنے کی آمادگی رکھتا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے ایران پر اسرائیلی حملوں اور خلیجی ممالک کے جوابی اقدامات کے بعد خطے میں پیدا ہونے والی کشیدگی پر بھی تبادلہ خیال کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ جلد از جلد خطے میں امن و امان کی بحالی اور کشیدگی میں کمی ضروری ہے۔

لبنان کے وزیراعظم نواف سلام نے اس مشکل وقت میں لبنان کے ساتھ یکجہتی اور حمایت پر وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں جاری، الیکشن کمیشن کی پیشرفت رپورٹ جاری

مودی مخالف ویڈیوز پر میٹا انڈیا کے سربراہ کے خلاف مقدمہ درج

فیفا بحران تیز: ورلڈ کپ میں نجی سرمایہ کاری کے منصوبے پر اعلیٰ مشیر مستعفی

بلوچستان: سورینج کوئلہ کان 34 خاندانوں کے چراغ گل کرچکی، 2 مزدوروں کی تلاش جاری

پی سی بی کا نیا ورک لوڈ سسٹم فاسٹ بولرز کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا، نسیم شاہ

ویڈیو

پاکستان میں اچھی حکمرانی کے لیے انتظامی ری سیٹ کی ضرورت ہے تو ہو جانی چاہیے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘