اسلام آباد بلدیاتی انتخابات میں تاخیر: الیکشن کمیشن نے سیکریٹری داخلہ کو نوٹس جبکہ وزیر داخلہ کو طلب کرلیا

جمعرات 5 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کے کیس کی سماعت کے دوران الیکشن کمیشن نے سیکریٹری داخلہ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر وزیر داخلہ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

مزید پڑھیں: بلدیاتی انتخابات کا بروقت انعقاد، الیکشن کمیشن نے قانون سازی کی سفارش کردی

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے سماعت کی۔ چیف کمشنر اسلام آباد علی رندھاوا الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے، جبکہ سیکریٹری داخلہ پیش نہ ہوئے۔ چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ سیکریٹری داخلہ کہاں ہیں اور واضح کیا کہ آئندہ سماعت پر وزیر داخلہ ذاتی حیثیت میں پیش ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کے حکام نے بتایا کہ سیکریٹری داخلہ کو خط بھیجا گیا تھا لیکن تعاون نہیں کیا گیا، اور وزارت داخلہ کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ چیف الیکشن کمشنر نے حکم دیا کہ سیکریٹری داخلہ کو توہین کمیشن کا نوٹس جاری کیا جائے۔

کمیشن کے مطابق ڈی مارکیشن کے عمل کے لیے نوٹیفکیشن، اسلام آباد کا نقشہ اور یونین کونسل ممبران کی تعداد درکار ہے تاکہ حدبندی کا عمل شروع کیا جا سکے۔ چیف الیکشن کمشنر نے آئی سی ٹی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ معاملے کو سنجیدگی سے لیں اور واضح ٹائم لائن فراہم کریں، کیونکہ یہ انتخابات براہ راست آئی سی ٹی انتظامیہ کی ذمہ داری ہیں۔

مزید پڑھیں:بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے سکتے ہیں، عوام راج پارٹی ہر گلی سے ونڈر بوائے نکالے گی، اقرار الحسن

کیس کی مزید سماعت اگلے منگل تک ملتوی کردی گئی ہے، اور چیف کمشنر اسلام آباد آئندہ سماعت پر پیشرفت سے کمیشن کو آگاہ کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: سورینج کوئلہ کان 34 خاندانوں کے چراغ گل کرچکی، 2 مزدوروں کی تلاش جاری

پی سی بی کا نیا ورک لوڈ سسٹم فاسٹ بولرز کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا، نسیم شاہ

یوکرین جنگ کے بعد خلا میں عسکری سرگرمیوں پر عالمی خدشات بڑھ گئے

شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کے ہنی مون کی تلخ یادیں سامنے آگئیں

بھارت کا اسرائیل کو فراہم کردہ اسلحہ غزہ جنگ میں استعمال ہو رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

ویڈیو

لائیوبلوچستان میں ترقی روکنے کے لیے دہشتگردی کی جاتی ہے، احساسِ محرومی اور نمائندگی کا بیانیہ حقائق کے منافی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘