ایران اسرائیل جنگ کے بعد فیول کی کمی کا خدشہ، کیا پاکستان میں ورک فرام ہوم کا فیصلہ ہورہا ہے؟

جمعرات 5 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی سطح پر تیل کی ترسیل میں ممکنہ رکاوٹوں کے پیشِ نظر پاکستان میں ایندھن کی بچت کے لیے مختلف اقدامات پر غور شروع کر دیا گیا ہے، جن میں سرکاری اور نجی اداروں میں عارضی طور پر ورک فرام ہوم کی تجویز کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: مودی نے روسی تیل نہ خریدنے کی یقین دہانی کرائی: صدر ٹرمپ کا انکشاف

حکومت نے ایک قومی ایکشن پلان پر غور شروع کیا ہے جس کا مقصد ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی کھپت کو کم کرنا اور ایندھن کی دستیابی کو یقینی بنانا ہے۔ اس سلسلے میں ایک کابینہ کمیٹی صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے اور تمام صوبوں کے چیف سیکریٹریز کو آئندہ اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ ممکنہ اقدامات پر عملدرآمد کے لیے صوبائی سطح پر بھی تیاری کی جا سکے۔

یہ اقدامات اس پس منظر میں زیرِ غور آئے ہیں کہ آبنائے ہرمز میں بحری سرگرمیوں میں رکاوٹ کے باعث عالمی تیل کی ترسیل متاثر ہو رہی ہے، دنیا بھر میں تیل لے جانے والے جہازوں کا ایک بڑا حصہ اس راستے میں تاخیر کا شکار ہے جس سے فریٹ اخراجات اور ترسیلی مسائل بڑھ سکتے ہیں۔

حکومتی ذرائع کے مطابق اس وقت پاکستان کے پاس قریباً 4 ہفتوں کا پیٹرول اور ڈیزل ذخیرہ موجود ہے، تاہم حکومت غیر ضروری استعمال کو کم کرنے اور ذخیرہ اندوزی کو روکنے کے لیے پیشگی اقدامات کرنا چاہتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ورک فرام ہوم کے علاوہ دیگر اقدامات جیسے سرکاری دفاتر کے اوقات میں تبدیلی، غیر ضروری سفر کی حوصلہ شکنی اور متبادل توانائی ذرائع کی تلاش بھی زیرِ غور ہیں۔

مزید پڑھیں: خلیجی وزرائے خارجہ کی بنگلہ دیشی تارکین وطن کی سلامتی کی یقین دہانی

وی نیوز نے وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری سے رابطہ کیا اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ کیا سرکاری ملازمین کے لیے ورک فرام ہوم کی تجویز زیر غور ہے جس پر انہوں نے کہا کہ ایسی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے، یہ میڈیا پر افواہ چل رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینزویلا کے صدر مادورو کی گرفتاری کے دوران امریکی فوجی نے کیسے لاکھوں ڈالرز کمائے؟

’یہ خود کو جان بوجھ کر مظلوم ظاہر کرتے ہیں‘، امریکی گلوکار کی امریکی صیہونیوں پر شدید تنقید

پاکستان نے یو اے ای کے 3.45 ارب ڈالر کے ڈپازٹس مکمل واپس کر دیے

برطانیہ اور فرانس کی آبنائے ہرمز سیکیورٹی منصوبے پر پیشرفت، 44 ممالک لندن مذاکرات میں شریک

ڈیجیٹل معیشت کا فروغ: حکومت پنجاب کی 50 ہزار ماہانہ وظیفے کے ساتھ انٹرن شپ اسکیم کی رجسٹریشن شروع

ویڈیو

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

سعودی عرب سے 3 بلین ڈالرز ملنے پر پاکستانی کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار