امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی نے انہیں یقین دلایا ہے کہ بھارت اب روس سے تیل نہیں خریدے گا۔
واشنگٹن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ یہ اقدام ماسکو کو معاشی طور پر تنہا کرنے کی کوششوں میں ایک بڑا قدم ہوگا۔
مزید پڑھیں: مودی کو کیسے ڈرا، دھما کر امن قائم کرایا، ٹرمپ نے ساری کہانی تفصیل سے بتادی
ٹرمپ کے مطابق، انہوں نے مودی سے روسی تیل کی درآمدات پر تشویش ظاہر کی تھی، جس پر بھارتی وزیرِاعظم نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ بھارت جلد ہی ان خریداریوں کو ختم کر دے گا۔
بھارت اور چین روسی خام تیل کے سب سے بڑے خریدار ہیں، جو یورپی پابندیوں کے بعد رعایتی نرخوں پر تیل حاصل کر رہے تھے۔ اگر بھارت واقعی روسی تیل کی درآمد بند کر دیتا ہے تو یہ عالمی توانائی سیاست میں ایک اہم موڑ ہوگا۔
مزید پڑھیں: نریندر مودی کا غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے ٹرمپ کے 20 نکاتی منصوبے کا خیرمقدم
بھارتی سفارتخانے نے تاحال اس بات کی تصدیق یا تردید نہیں کی کہ مودی نے ایسی کوئی یقین دہانی کرائی ہے۔














