کیا یوٹیوبر رجب بٹ اور ایمان کے درمیان طلاق ہو چکی ہے؟ ساس نے حقیقت بتادی

پیر 26 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ ان دنوں خاندانی تنازعات اور اپنی شادی کے حوالے سے خبروں کی زد میں ہیں۔ ان کی طلاق کے حوالے سے سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں۔ اس سلسلے میں اہل خانہ نے واضح کیا ہے کہ یہ معلومات درست نہیں ہیں اور عوام سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ان افواہوں پر بھروسہ نہ کریں۔

اس سلسلے میں رجب بٹ کی ساس، لبنیٰ جبین نے انسٹاگرام پر اسٹوری میں کہا ہے کہ رشتہ ان شاء اللہ قائم ہے اور جو بھی مسائل موجود ہیں انہیں حل کیا جا رہا ہے۔ ایمان رجب نے اپنی شادی جاری رکھنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے اور دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ جوڑے کو سکون، سمجھ بوجھ اور ہم آہنگی کے ساتھ دوبارہ جوڑ دے، خاص طور پر ان کے بیٹے کیوان سلطان کی بھلائی اور مستقبل کے لیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پرائیویسی کی خلاف ورزی کے ضمن میں دھمکیاں غیر اخلاقی ہیں اور ان کے قانونی نتائج ہو سکتے ہیں۔ ذاتی خاندانی معاملات کو کبھی توجہ حاصل کرنے یا عوامی دباؤ کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ پرائیویسی کی خلاف ورزی کے ضمن میں دھمکیاں غیر اخلاقی ہیں اور ان کے قانونی نتائج ہو سکتے ہیں۔

آخر میں انہوں نے عوام سے مودبانہ درخواست کی کہ احترام، صبر اور ہمدردی کا مظاہرہ کریں اور خاندان کے لیے دعائیں کریں تاکہ وہ سکون، صلح اور وقار کے ساتھ مسائل حل کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: رجب بٹ کے الزامات پر سالے شیخ عون کی قرآن پر ہاتھ رکھ کر معافی اور صلح کی اپیل

واضح رہے کہ رجب بٹ نے گزشتہ دنوں اپنے سالے شیخ عون پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ تمہاری پرورش کیا ہے؟ اپنے ہی خاندان کے لیے ایسے الفاظ استعمال کرنا، فین پیجز سے باتیں کرنا، گروپس بنانا، جھوٹی ذاتی معلومات پھیلانا اور ہمدردی کا کارڈ کھیلنا بند ہونا چاہیے۔ میری بیوی اور بیٹا تمہاری ہمدردی کا کھیل نہیں ہیں۔

اس کے بعد رجب بٹ کی ساس لبنیٰ جبین نے بھی بیان جاری کیا کہ ان کی بیٹی اور بیٹے کو جان بوجھ کر بدنام کرنے کی کوششیں کی گئی ہیں جن میں حقائق کو مروڑ کر پیش کرنا، جھوٹے الزامات لگانا اور نامعلوم ذرائع سے دھمکیاں دینا شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’نہ میرے ساتھ ظلم کریں‘، رجب بٹ کی اہلیہ کی ساس کو دہائیاں، مبینہ وائس نوٹ لیک

شیخ عون نے بعد میں ایک ویڈیو اپلوڈ کی جس میں انہوں نے کہا کہ ان پر الزام لگایا جا رہا ہے کہ وہ اپنی بہن کا گھر خراب کر رہے ہیں لیکن وہ چاہتے ہیں کہ ایمان، کیوان اور رجب بٹ خوش و خرم اور ایک خوشگوار خاندان کی طرح ساتھ رہیں۔ انہوں نے قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر کہا کہ وہ ایمان اور کیوان کی خوشی کے لیے اپنے اختلافات کو پس پشت ڈالنے کے لیے تیار ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری پاکستان کے مستقبل میں سرمایہ کاری ہے، وزیر خزانہ

پمز آتشزدگی: وزیراعظم کی بچے کی جان بچانے والی نرس کے لیے ستارہ خدمت اور ایک کروڑ روپے انعام کی منظوری

نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی کی شاہ غلام قادر سے اہم ملاقات، ناراضی ختم ہونے کا امکان

پمز سانحہ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیت 8 افسران معطل، وزیراعظم کا ذمہ داروں کے خلاف فوجداری کارروائی کا حکم

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

ویڈیو

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں