خادم الحرمین الشریفین کی جانب سے کھجوروں کی تقسیم کے پروگرام پر عملدرآمد

جمعرات 5 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلامی امور، دعوت و ارشاد کی سعودی وزارت نے جمہوریہ برکینا فاسو میں خادم الحرمین الشریفین کی جانب سے کھجوروں کی تقسیم کے پروگرام پر عمل درآمد کیا۔

یہ بھی پڑھیں: رمضان کی آمد، کوئٹہ میں پنجگور کی کھجوروں کی مانگ میں نمایاں اضافہ

اس موقع پر سعودی سفارت خانے میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں برکینا فاسو میں خادم الحرمین الشریفین کے سفیر سعد بن مسفر المیمونی اور متعدد اسلامی وعلمی شخصیات نے شرکت کی۔

اس پروگرام کے تحت اعلیٰ معیار کی 5 ٹن کھجوریں تقسیم کی جائیں گی جن سے ملک کے مختلف علاقوں میں تقریبا 20 ہزار مستحق افراد، خاندانوں اور اسلامی اداروں کو فائدہ پہنچے گا۔

مزید پڑھیے: سعودی عرب: رمضان میں کھجوروں کی طلب میں اضافہ

واضح رہے کہ وزارت اسلامی امور ہر سال ماہِ رمضان کے دوران خادم الحرمین الشریفین کے تحفے کے طور پر کھجوروں کی تقسیم کا یہ پروگرام دنیا کے 120 ممالک میں نافذ کرتی ہے جس کا مقصد اسلام اور مسلمانوں کی خدمت کے ساتھ ساتھ اسلامی معاشروں میں باہمی تعاون، ہمدردی اور اخوت کے اقدار کو فروغ دینا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قومی سلامتی کمیٹی کا بھارت کو سخت پیغام، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا

سکھر میں ٹوپی کس نے اتاری؟ گورنر سندھ نہال ہاشمی کی وائرل ویڈیو پرنئی بحث چھڑ گئی

بھارتی وزیر دفاع کا جرمن آبدوز میں پھنس گئے، تنگ ہیچ سے گزرنے کی ویڈیو وائرل

کینسر کی مریضہ نے لاعلاج قرار دیے جانے کے 5 دن بعد شادی کر لی

استعمال شدہ موبائل فونز پر ڈیوٹیز میں 175 فیصد تک اضافہ، 62 ماڈلز مہنگے

ویڈیو

قومی سلامتی کمیٹی کا بھارت کو سخت پیغام، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار