مدھیہ پردیش میں 16 سالہ لڑکے کا لرزہ خیز قتل، قاتل کی وحشیانہ حرکتیں

جمعرات 5 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مدھیہ پردیش کے ضلع دامو کے سامنا گاؤں میں بھائی دوج کے دن ایک 16 سالہ لڑکے بھرت وشوکرمہ کے ساتھ ہولناک واقعہ پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت، ایم بی اے طالبہ کے قتل کا لرزہ خیز واقعہ، ملزم گرفتار

گاؤں والوں کے مطابق ایک شخص گدّا پٹیل، جس کا ماضی میں تشدد اور قتل کا ریکارڈ ہے اور حال ہی میں جیل سے رہا ہوا تھا، نے لڑکے پر پیچھے سے حملہ کیا اور ہتھوڑے اور ڈنڈے سے اسے شدید زخمی کیا جس سے وہ موقعے پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق حملے کے بعد پٹیل نے لڑکے کے سر سے خون پیا اور گوشت کھانے کی کوشش کی اور پھر قریبی کھیتوں کی طرف فرار ہونے کی کوشش کی۔

گاؤں والے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے اور دعویٰ کیا کہ ملزم غیر انسانی رویے کا مظاہرہ کر رہا تھا اور لاش کے قریب کھڑا تھا، بھاگنے کی بجائے پرسکون انداز میں کام کر رہا تھا۔

مزید پڑھیے: بھارت: بیٹی کو قتل کرکے خود کشی کا رنگ دینے والا باپ گرفتار

ایک عینی شاہد بھگوان داس پٹیل نے بتایا کہ ملزم حال ہی میں جیل سے رہا ہوا تھا جہاں اس نے اپنی بیوی کے قتل کی سزا پوری کی تھی۔ بھرت وشوکرمہ اپنی بہن کے گھر جا رہا تھا جب پٹیل نے اسے ڈنڈے سے گرا کر ہتھوڑے سے شدید تشدد کیا۔

لڑکے کے بھائی وِجے وشوکرمہ نے کہا کہ کوئی جھگڑا یا تنازعہ نہیں ہوا اور واقعہ بالکل غیر متوقع تھا۔

انہوں نے کہا کہ ان کے درمیان کوئی جھگڑا یا کسی قسم کی اور ان کے تعلقات میں کوئی معلوم تنازعہ بھی نہیں تھا۔ انہوں نے بتایا کہ لڑکا اپنی بہن کے گھر جا رہا تھا جب اسے پیچھے سے ہتھوڑے سے مارا گیا۔ خاندان صدمے میں مبتلا ہے اور یہ سمجھنے کی کوشش کر رہا ہے کہ ایک تہوار کے موقعے پر ہونے والی ملاقات کس طرح اتنے ہولناک قتل میں بدل گئی۔

مزید پڑھیں: بھارت: دانتوں کے ڈاکٹر نے ساس کو قتل کردیا، لاش کے 19 ٹکڑے کرکے مختلف مقامات پر پھینک دیے

دامو کے چیف سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ایچ آر پانڈے نے تصدیق کی کہ مقتول 16 سالہ بھرت وشوکرمہ تھا اور یہ واقعہ تقریباً 1:30 بجے دوپہر کے وقت پیش آیا۔ جب لڑکا علاقے سے گزر رہا تھا۔ پٹیل نے مبینہ طور پر اسے پیچھے سے گرا کر ہتھوڑے سے حملہ کیا اور اسے قتل کر دیا۔

افسر نے بتایا کہ پٹیل فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا لیکن گاؤں والوں نے اسے گھیر کر گرفتار کر لیا۔ پانڈے نے یہ بھی تصدیق کی کہ ملزم پہلے اپنی بیوی کے قتل میں سزا کاٹ چکا ہے اور اس کا دماغی توازن درست نہیں تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیے: شوہر کو کیسے قتل کیا جائے؟ بھارتی خاتون نے یوٹیوب سے طریقہ سیکھ کر ’کامیاب واردات’ کر ڈالی

واضح رہے کہ بھائی دوج ہندوؤں کا ایک تہوار ہے جو بھائی اور بہن کے رشتے کو منانے کے لیے منایا جاتا ہے۔ یہ تہوار دیوالی کے چند دن بعد آتا ہے اور بھائی اور بہن کے درمیان محبت، احترام اور حفاظت کے جذبات کو ظاہر کرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مشرق وسطیٰ جنگ: خلیج فارس میں رکے جہاز پر کئی پاکستانی پھنس گئے، کراچی کا رہائشی بھی شامل

پاکستان میں مقیم امریکی شہریوں کے لیے سیکیورٹی الرٹ جاری

جی 7 ممالک کا اہم فیصلہ، خام تیل کی قیمت میں نمایاں کمی

ہمارے پاس ابھی کئی سرپرائزز باقی ہیں، ایرانی وزیر خارجہ کا امریکا کو انتباہ

پورٹ قاسم پر تیل بردار جہاز کی ہنگامی برتھنگ شروع،مزید 2 جہاز جلد پاکستان پہنچیں گے

ویڈیو

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

ڈی بال کی راتیں: رمضان المبارک میں لیاری کی گلیوں کی رونق

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان