’مریم کو بتائیں‘ پروگرام کیا ہے، اس سے کون لوگ کیسے فائدہ اٹھا سکتے ہیں؟

جمعہ 6 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں غریب اور مستحق خاندانوں کو فوری مالی امداد پہنچانے کے لیے ایک انقلابی اور شفاف پروگرام ’مریم کو بتائیں‘ متعارف کرایا ہے۔ اس پروگرام کے تحت اہل شہریوں کو براہِ راست 10,000 روپے ان کے جاز کیش موبائل والٹس میں منتقل کیے جا رہے ہیں، جس سے ہزاروں مستحقین کو محض 10 دنوں میں ہی فائدہ پہنچنا شروع ہو گیا ہے۔

محض 10 روز کے قلیل عرصے میں اس پروگرام نے پنجاب بھر میں مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کر دیے ہیں۔ 11 لاکھ سے زائد افراد نے خود کو رجسٹر کروا لیا ہے، جبکہ ہزاروں اہل شہریوں کے جاز کیش اکاؤنٹس میں 10,000 روپے کی امدادی رقم براہِ راست ٹرانسفر ہو چکی ہے۔ یہ پروگرام وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے جامع ویژن خدمتِ خلق کا ایک اہم حصہ ہے، جس کا مقصد رمضان کے مہینے میں مالی مشکلات کا شکار خاندانوں کو بغیر کسی تاخیر کے فوری ریلیف فراہم کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں ’مریم کو بتائیں‘ پروگرام کے تحت 10 روز میں 11 لاکھ افراد کی رجسٹریشن، ہزاروں مستحقین کی مالی مدد

چیئرپرسن ہیلپ لائن اور وزیراعلیٰ کمپلینٹ سیل صائمہ فاروق نے بتایا کہ عوام کا اس پروگرام پر اعتماد غیر معمولی ہے۔ 9.1 لاکھ افراد نے مریم کو بتائیں ایپ کے ذریعے رجسٹریشن کی، 1.4 لاکھ افراد نے ہیلپ لائن  1000 کا استعمال کیا، جبکہ 0.5 لاکھ افراد ویب پورٹل کے ذریعے رجسٹر ہوئے۔

صائمہ فاروق نے مزید بتایا کہ ہیلپ لائن پر ایک گھنٹے میں 18 لاکھ کالز کی کوشش کی گئی، جو فی سیکنڈ 500 کالز کے برابر ہے۔ یہ کسی بھی حکومتی ہیلپ لائن پر عوامی دلچسپی کا ایک نیا عالمی ریکارڈ ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کا یہ رش اس بات کا ثبوت ہے کہ مریم نواز شریف کی قیادت میں حکومت غریبوں تک براہِ راست امداد پہنچا رہی ہے۔

پروگرام کی سب سے بڑی خصوصیت اس کی مکمل شفافیت ہے۔ چیئرپرسن صائمہ فاروق نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام میں دھوکہ دہی سے بچاؤ کے لیے ڈیجیٹل ویریفکیشن، ویلتھ فلٹر اور بایومیٹرک سسٹم کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

اہلیت کا معیار بھی واضح ہے۔ وہ افراد جو پہلے سے کسی بھی پروگرام سے فائدہ اٹھا رہے ہیں، وہ مریم کو بتائیں کے اہل نہیں سمجھے جائیں گے۔ رمضان نگہبان پروگرام، راشن کارڈ اسکیم، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج سے جو لوگ مستفید ہو رہے ہیں، وہ اس پروگرام کا حصہ نہیں ہیں۔

اہل افراد کو جاز کیش کی جانب سے 10,000 روپے کا تصدیقی میسج موصول ہوتے ہی قریبی جاز کیش ایجنٹ کے پاس جا کر اپنا اصل شناختی کارڈ دکھانا ہوگا۔ رقم فوری طور پر والٹ میں ٹرانسفر ہو جائے گی۔ صائمہ فاروق نے واضح کیا کہ کوئی بھی انسان اس عمل میں مداخلت نہیں کر سکتا، سب کچھ خودکار اور شفاف ہے۔

رجسٹریشن کے 3 آسان ذرائع

حکومت نے ہر مستحق شہری تک رسائی آسان بنانے کے لیے 3 سہولیات فراہم کی ہیں:

موبائل ایپ: پلے اسٹور سے Maryam ko Batayn ڈاؤن لوڈ کریں۔

ویب پورٹل: mkb.punjab.gov.pk پر لاگ ان کریں۔

ہیلپ لائن: مخصوص نمبر 1000 پر کال کریں۔

چیئرپرسن صائمہ فاروق کا کہنا ہے کہ ہیلپ لائن پر عارضی مصروفیت عوام کے بے پناہ رش کی وجہ سے ہے، تاہم بیک وقت 800 کالز وصول کرنے کی سہولت موجود ہے۔

مزید پڑھیں: کارکردگی کے میدان میں مقابلہ نہیں کر پاتے تو کردار کشی پر اتر آتے ہیں، ن لیگ کی مریم نواز کے خلاف مہم کی مذمت

انہوں نے عوام سے اپریل تک رجسٹریشن کے لیے متبادل ذرائع، یعنی ایپ اور پورٹل، استعمال کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔

مریم نواز شریف کا ویژن

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ مریم کو بتائیں صرف ایک امدادی پروگرام نہیں بلکہ غریبوں کے لیے ایک امید کا پیغام ہے۔ یہ پروگرام ماہِ رمضان میں مستحق خاندانوں کی روزمرہ ضروریات پوری کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ حکومت کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ کوئی بھی مستحق شخص اس امداد سے محروم نہ رہے۔

اب تک ہزاروں خاندانوں کو فائدہ پہنچ چکا ہے اور رجسٹریشن کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ مستحق شہریوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ فوری طور پر رجسٹر ہوں اور اس تاریخی پروگرام سے فائدہ اٹھائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دبئی میں سائبر قوانین سخت، حملوں کی ویڈیو بنانے پر برطانوی سیاح سمیت متعدد افراد گرفتار

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِصدارت اجلاس، پیٹرولیم قیمتوں کے اثرات، کفایت شعاری اقدامات کا جائزہ

گوجرانوالہ کی ایتھلیٹ حرم ریحان نے بھارتی ریکارڈ توڑ کر گینز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا

سرکاری پینشن نظام کی اصلاحات، پاکستان کا50 کروڑ ڈالر قرض پروگرام تجویز

بنگلہ دیش میں نہروں کی ملک گیر کھدائی کا منصوبہ 16 مارچ سے شروع

ویڈیو

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

ایران کا سپریم لیڈر کیسے منتخب ہوتا ہے، اس کے پاس کیا اختیار ہوتا ہے؟، امریکا و اسرائیل کو بڑا دھچکا

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے