معروف امریکی گلوکارہ برٹنی سپیئرز گرفتار، وجہ کیا بنی؟

جمعہ 6 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف امریکی گلوکارہ برٹنی سپیئرز  کو  کیلیفورنیا میں نشے میں گاڑی چلانے کے شبے میں گرفتار کیا گیا۔ تاہم اگلی صبح انہیں رہا کر دیا گیا اور ان خلاف کوئی پروبیشن نہیں دی گئی۔

سپیئرز اس معاملے میں 4 مئی کو عدالت میں پیش ہوں گی۔ ان کے نمائندے نے کہا کہ یہ ایک افسوسناک واقعہ ہے جو بالکل ناقابل قبول ہے۔ نمائندے نے مزید کہا کہ ان کے بیٹے ان کے ساتھ وقت گزاریں گے۔ اس کے لیے ایک منصوبہ تیار کریں گے تاکہ اسے گلوکارہ کی بھلائی کے لیے سیٹ کیا جا سکے۔ برٹنی قانون کی پابندی کریں گی اور اپنی زندگی میں مثبت تبدیلی لائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: 3 ناکام شادیوں کے بعد برٹنی اسپیئر نے چوتھی شادی کرلی! لیکن کس سے؟

سپیئرز کی زندگی میں کئی اتار چڑھاؤ آئے ہیں۔ نومبر 2021 میں ان کی 13 سالہ کفالت ختم ہوئی تھی اور حال ہی میں انہوں نے اپنا میوزک کیٹلاگ فروخت کیا۔

سپیئرز نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اپنے خاندان کے رویے کے بارے میں بات کی تھی اور بتایا کہ وہ کئی سالوں تک الگ تھلگ اور نظر انداز محسوس کرتی رہی ہیں۔ یہ واقعہ ان کی ذاتی اور عوامی زندگی میں ایک نیا موڑ ہے اور ان کی آئندہ عدالت کی تاریخ پر سب کی نظریں ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp