ٹرمپ کے بیان نے میسی اور رونالڈو کی تاریخی رقابت کو دوبارہ اجاگر کردیا

جمعہ 6 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مایہ ناز فٹبالر لیونیل میسی اورکرسٹیانو رونالڈو کے مابین جاری تاریخی تقابلی بحث کو ایک بار پھر چھیڑ دیا ہے۔

لیونیل میسی کے ہمراہ انٹر میامی سی ایف کی ٹیم کے دورۂ وائٹ ہاؤس کے موقع پر انہوں نے اپنی تقریر میں میسی کے سامنے رونالڈو کی تعریف کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹر میامی کو 2025 کا ایم ایل ایس کپ جیتنے کے بعد وائٹ ہاؤس مدعو کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ’میں نہیں سمجھتا کہ وہ مجھ سے بہتر ہیں‘، رونالڈو میسی کے دعوے پر بول پڑے

اوول آفس میں اس موقع پرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہیں یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ پہلی بار کسی صدر کی حیثیت سے لیونل میسی کو وائٹ ہاؤس میں خوش آمدید کہہ رہے ہیں۔

تقریب کے دوران 8 مرتبہ بیلون ڈی اور جیتنے والے میسی نے ٹرمپ سے مصافحہ کیا اور ان کے ریمارکس پر مسکراتے ہوئے ردِعمل دیا۔

اپنی تقریر میں ٹرمپ نے اپنے بیٹے بیرن ٹرمپ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ میسی کے بڑے مداح ہیں، تاہم وہ رونالڈو کو بھی پسند کرتے ہیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ ان کا بیٹا میسی کو ایک عظیم انسان سمجھتا ہے اور ساتھ ہی کرسٹیانو رونالڈو کا بھی مداح ہے، جو فٹبال کے عظیم کھلاڑیوں میں شمار ہوتے ہیں۔

میسی اور رونالڈو کے درمیان برتری کی بحث تقریباً 2 دہائیوں سے فٹبال شائقین کو تقسیم کیے ہوئے ہے، مداح دونوں کھلاڑیوں کی کامیابیوں، کھیل کے انداز اور ریکارڈز کا موازنہ کرتے ہیں۔

میسی کو شاندار ڈربلنگ، وژن اور پلے میکنگ کی صلاحیتوں کے باعث سراہا جاتا ہے، جبکہ رونالڈو اپنی غیر معمولی ایتھلیٹزم، گول اسکورنگ اور جسمانی طاقت کے لیے مشہور ہیں۔

مزید پڑھیں: رونالڈو بمقابلہ میسی: 2025 میں کمائی کی جنگ کس نے جیتی؟

یہ مقابلہ خاص طور پر اس وقت شدت اختیار کر گیا تھا جب میسی ایف سی بارسلونا جبکہ رونالڈو ریال میڈرڈ سی ایف کی نمائندگی کرتے ہوئے لا لیگا میں ایک دوسرے کے حریف تھے اور دونوں کھلاڑی ٹرافیوں اور انفرادی اعزازات کے لیے ایک دوسرے کے مدِ مقابل رہتے تھے۔

تقریب میں ٹرمپ نے میسی کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے کیریئر کی 47ویں ٹرافی جیتی، جو ایک ریکارڈ ہے۔

صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ میسی دنیا کی کسی بھی ٹیم میں جا سکتے تھے مگر انہوں نے میامی کا انتخاب کیا اور امریکی شائقین کو اس سفر کا حصہ بنایا۔

مزید پڑھیں: رونالڈو اور میسی 20 سال بعد ’گولڈن بال‘ کی دوڑ سے باہر

اپنی تقریر میں ٹرمپ نے برازیل کے عظیم فٹبالر پیلے کا ذکرکرتے ہوئے یہ سوال بھی اٹھایا کہ کیا میسی پیلے سے بہتر ہیں، تاہم ساتھ ہی کہا کہ پیلے بھی غیر معمولی کھلاڑی تھے۔

دوسری جانب کرسٹیانو رونالڈو بھی ماضی میں وائٹ ہاؤس کا دورہ کر چکے ہیں، نومبر 2025 میں وہ ایک سرکاری عشائیے میں شریک ہوئے تھے، جس میں سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان بھی موجود تھے۔

اس موقع پر ٹرمپ نے پہلی بارعوامی طور پر بتایا تھا کہ ان کا بیٹا رونالڈو کا بڑا مداح ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کا میزائل پروگرام تباہ کرنا ہمارا مقصد ہے، امریکی وزیر خارجہ

خیبرپختونخوا میں گلیشیائی جھیل پھٹنے کا خطرہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

مشرق وسطیٰ جنگ: خلیج فارس میں رکے جہاز پر کئی پاکستانی پھنس گئے، کراچی کا رہائشی بھی شامل

پاکستان میں مقیم امریکی شہریوں کے لیے سیکیورٹی الرٹ جاری

جی 7 ممالک کا اہم فیصلہ، خام تیل کی قیمت میں نمایاں کمی

ویڈیو

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

ڈی بال کی راتیں: رمضان المبارک میں لیاری کی گلیوں کی رونق

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان