موٹرسائیکل پر ایم ٹیگ لگانے کے خلاف درخواست، اسلام آباد ہائیکورٹ نے انتظامیہ سے جواب طلب کرلیا

ہفتہ 7 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ہائیکورٹ نے موٹر سائیکل پر ایم ٹیگ لگانے کے خلاف دائر درخواست پر اسلام آباد انتظامیہ سے 16 مارچ تک جواب طلب کرلیا ہے اور 7 دن میں تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

مزید پڑھیں: “قسطوں پر لیے گئے موٹرسائیکلوں پر ایم ٹیگ لگا نہیں رہے، پولیس چالان کرتی جا رہی ہے”

عدالت نے متعلقہ افسر سے بھی معاملے میں معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کی عدالت نے موٹر سائیکل پر ایم ٹیگ کے خلاف درخواست پر سماعت کے بعد تحریری حکم نامہ جاری کیا۔

2 صفحات پر مشتمل حکم نامے میں عدالت نے ایم ٹیگ لگوانے سے فوری روک تھام کے لیے نوٹس بھی جاری کیا۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کے مطابق موٹر سائیکل پر ایم ٹیگ بغیر کسی قانونی بنیاد کے لگایا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: موٹرسائیکلوں پر ایم ٹیگ لگوانے کی آخری تاریخ مقرر، ڈی جی ایکسائز نے بڑا اعلان کردیا

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ موٹر سائیکل پر ایم ٹیگ لگانے کے عمل کو غیر قانونی قرار دیا جائے، اسلام آباد انتظامیہ سات دن میں تفصیلی رپورٹ پیش کرے اور متعلقہ افسر عدالت کی معاونت کے لیے ضروری معلومات فراہم کرے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی