ایران کے ایٹمی خطرے کے خاتمے کے بعد  تیل  کی قیمتیں تیزی سے نیچے آجائیں گی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

پیر 9 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو عارضی قرار دے دیا ہے۔

اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے ایٹمی خطرے کے خاتمے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں تیزی سے نیچے آجائیں گی۔ ان کے مطابق یہ صورتحال امریکا اور دنیا کے امن و سلامتی کے لیے ادا کی جانے والی ایک چھوٹی قیمت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران جنگ میں ہلاک ہونے والے 6 امریکی فوجیوں کی لاشیں امریکا پہنچ گئیں، ڈونلڈ ٹرمپ کی شرکت

ادھر مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے اثرات عالمی منڈی پر ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہیں اور خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت میں تقریباً 29.21 فیصد اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد اس کی قیمت بڑھ کر 117 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جنگِ ایران کے باعث خام تیل کی قیمتیں 120 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئیں

اسی طرح برینٹ خام تیل کی قیمت میں بھی 26.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور یہ 117.6 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی ہے۔

دوسری جانب امریکی خام تیل کی قیمت میں بھی تقریباً 19 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 108 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کا میزائل پروگرام تباہ کرنا ہمارا مقصد ہے، امریکی وزیر خارجہ

خیبرپختونخوا میں گلیشیائی جھیل پھٹنے کا خطرہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

مشرق وسطیٰ جنگ: خلیج فارس میں رکے جہاز پر کئی پاکستانی پھنس گئے، کراچی کا رہائشی بھی شامل

پاکستان میں مقیم امریکی شہریوں کے لیے سیکیورٹی الرٹ جاری

جی 7 ممالک کا اہم فیصلہ، خام تیل کی قیمت میں نمایاں کمی

ویڈیو

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

ڈی بال کی راتیں: رمضان المبارک میں لیاری کی گلیوں کی رونق

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان