سمندری راستے میں ممکنہ رکاوٹیں، پاکستان نیوی نے آپریشن محافظ البحر شروع کردیا

پیر 9 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نیوی نے علاقائی سمندری سیکیورٹی کے موجودہ حالات اور اہم سمندری راستوں میں ممکنہ رکاوٹوں کے پیش نظر آپریشن محافظ البحر کا آغاز کر دیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد قومی شپنگ اور سمندری تجارت کو درپیش کثیر الجہتی خطرات کا مقابلہ کرنا اور قومی توانائی کی فراہمی کے سلسلے کو بلا تعطل یقینی بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کا نیول ڈاکیارڈ کا دورہ، آپریشن ’بنیان مرصوص‘ میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نیوی کی اسکواڈرنز سرگرمیاں پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (این پی ایس ای)  کے ساتھ قریبی ہم آہنگی میں انجام دی جا رہی ہیں۔ نیوی ملکی سمندری حالات پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہے اور تجارتی جہازوں کی محفوظ اور بلاخطر نقل و حمل کو یقینی بنانے کے لیے سرگرم نگرانی کر رہی ہے۔

پاکستان کی تجارت کا تقریباً 90 فیصد حصہ سمندر کے ذریعے انجام دیا جاتا ہے، اس لیے آپریشن کا مقصد اہم سمندری راستوں کو محفوظ اور بلا رکاوٹ برقرار رکھنا ہے۔ اس وقت پاکستان نیوی کے جہاز دو تجارتی جہازوں کی اسکورٹ کر رہے ہیں، جن میں سے ایک آج کراچی پہنچنے والا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ کے جہازوں کا عمان کے پورٹ سلطان قابوس کا دورہ، مشترکہ بحری مشقیں کیں

پاکستان نیوی نے واضح کیا ہے کہ وہ ابھرتے ہوئے سمندری سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مکمل تیار ہے اور قومی شپنگ و علاقائی سمندری سیکیورٹی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی تجاوزات کیس، وفاقی آئینی عدالت نے سعید غنی کے خلاف توہین عدالت درخواست سمیت سماعت مقرر کر دی

پیداواری صلاحیت کے باوجود پاکستان میں بجلی کی شدید کمی برقرار

دن میں زیادہ اور بار بار سونا صحت کے لیے نقصان دہ، موت کی جانب پیشقدمی قرار

پی ایس ایل میچ کے دوران عامر سہیل کے کراچی سے متعلق ریمارکس پر ہنگامہ، سوشل میڈیا پر سخت تنقید

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر خدشات

ویڈیو

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

سعودی عرب سے 3 بلین ڈالرز ملنے پر پاکستانی کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار