یو اے ای کی ریاست فجیرہ سے روانہ ہونے والا تیل بردار جہاز پورٹ قاسم پہنچ گیا ہے اور اسے فوری طور پر فوٹکو ٹرمینل پر برتھ کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کا غیر قانونی ایندھن سے بھرے تیل بردار جہاز پر قبضہ، عملے میں بھارتی بھی شامل
انتظامیہ کے مطابق جہاز ایم ٹی نیو ایٹرو پاس تقریباً پچاس ہزار میٹرک ٹن خام تیل لے کر پہنچا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ دوسرا جہاز ایم ٹی اسپرس II پچپن ہزار میٹرک ٹن خام تیل لے کر کل پورٹ قاسم پہنچے گا، جب کہ تیسرا جہاز ایم ٹی سی کلپر چونتیس ہزار میٹرک ٹن خام تیل کے ساتھ گیارہ مارچ کو بندرگاہ پر لنگر انداز ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران سے آنے والی اشیا مہنگی، سرحدی تجارت بھی متاثر ہونے کا خدشہ
ذرائع کے مطابق ایک جہاز متحدہ عرب امارات سے آیا ہے جبکہ دوسرا جہاز عمان سے پاکستان آرہا ہے۔














