اسرائیلی فوج کی بیروت خالی کرنے کی دوبارہ دھمکی، نقل مکانی کی تصویری جھلکیاں

منگل 10 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسرائیلی فوج نے لبنان کے دارالحکومت بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے داحیہ کو خالی کرنے کی ایک بار پھر دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہاں جلد حملے کیے جا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بیروت میں اسرائیلی فضائی حملہ، 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری انتباہ میں کہا گیا ہے کہ بیروت کے جنوبی حصے میں واقع کئی گنجان آباد علاقوں کو فوری طور پر خالی کر دیا جائے کیونکہ وہاں فوجی کارروائی متوقع ہے۔ داحیہ بیروت کا وہ علاقہ ہے جہاں لاکھوں افراد آباد ہیں۔

اسرائیلی فوج نے خاص طور پر حارۃ حریک، غبیری، لیلکی، الحدث، برج البراجنہ، تحویطۃ الغدیر اور الشیاح کے علاقوں کا نام لیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ان مقامات پر جلد حملے کیے جا سکتے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی بمباری کے باعث بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں سے نقل مکانی کرنے والے شہری بدستور بے گھر ہیں۔ متعدد خاندان شہر کے ساحلی علاقے میں قائم عارضی کیمپوں میں رات گزارنے پر مجبور ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق مسلسل فضائی حملوں اور دھمکیوں کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے جبکہ شہری محفوظ مقامات کی تلاش میں نقل مکانی کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘