پاکستان بنگلہ دیش ون ڈے سیریز 2026: دنیا بھر میں براہِ راست نشریات کا اعلان

بدھ 11 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے دورۂ بنگلہ دیش 2026 کی 3 ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کی عالمی نشریات کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ شائقینِ کرکٹ دنیا بھر میں اپنے علاقائی ٹی وی چینلز اور اسٹریمنگ پلیٹ فارمز کے ذریعے میچز براہِ راست دیکھ سکیں گے۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ ساتھ کھڑے ہونے پر پاکستان کا مشکور، بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کی درخواست کردی

پاکستان میں میچز کی براہِ راست نشریات پی ٹی وی سپورٹس پر جبکہ آن لائن اسٹریمنگ Tapmad، MYCO اور Tamasha پر دستیاب ہوگی۔ بنگلہ دیش میں میچز T Sports اور Nagorik TV پر نشر کیے جائیں گے جبکہ iScreen پر اسٹریمنگ ہوگی۔

بھارت میں شائقین FanCode کے ذریعے میچز دیکھ سکیں گے جبکہ برطانیہ میں نشریات ARY پر دستیاب ہوں گی۔ شمالی امریکا کے 23 ممالک میں کرکٹ کے مداح Willow TV کے ذریعے ایکشن سے لطف اندوز ہوں گے۔

اسی طرح مشرقِ وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے 20 ممالک اور جنوب مشرقی ایشیا کے 11 ممالک میں میچز کی ڈیجیٹل اسٹریمنگ Cricbuzz پر فراہم کی جائے گی۔ سری لنکا میں نشریات Dialog TV جبکہ اسٹریمنگ PeoTV پر ہوگی۔

مزید پڑھیں: محسن نقوی سے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر کی ملاقات، بھارت کے خلاف مؤقف کی حمایت پر اظہار تشکر

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے مطابق دنیا کے دیگر ممالک میں بھی میچز مختلف ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے نشر کیے جائیں گے تاکہ شائقین کرکٹ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سنسنی خیز مقابلوں سے بھرپور لطف اٹھا سکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس کی بڑی کارروائی، تھانہ ہمک میں قتل کے 3 ملزمان گرفتار

گلگت بلتستان: بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث قراقرم ہائی وے کئی مقامات پر بند

سپریم کورٹ: جڑانوالہ چرچ حملہ اور توہین مذہب کے ملزمان کی ضمانت منسوخی کی اپیلیں سماعت کے لیے مقرر

سپریم کورٹ: پرویز الہیٰ، راسخ الہیٰ اور محمد خان بھٹی کی ضمانت منسوخی کی اپیلیں سماعت کے لیے مقرر

ایران کے حملوں میں 150 کے قریب امریکی فوجیوں کے زخمی ہونے کا انکشاف

ویڈیو

حکومت نوجوانوں کے لیے کیا کررہی ہے؟ پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کی فوکل پرسن روبینہ اعوان کا خصوصی انٹرویو

پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے بعد پرانی بائیکوں کو الیکٹرک بنانے کا رجحان بڑھ گیا

کیا ہر بہترین دوست واقعی زندگی بھر کا ساتھی ہوتا ہے؟

کالم / تجزیہ

ایران سے افغان مہاجرین کی واپسی افغان طالبان کے لیے نئی مصیبت

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟

بوئے خوں آتی ہے امریکا کے افسانے سے