گلگت بلتستان: بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث قراقرم ہائی وے کئی مقامات پر بند

بدھ 11 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مسلسل بارشوں کے نتیجے میں اپر اور لوئر کوہستان کے مختلف علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے سبب قراقرم ہائی وے کئی مقامات پر بند ہو گئی ہے۔

گلگت بلتستان پولیس کے مطابق ایف ڈبلیو او کی ٹیمیں موسم صاف ہونے کے بعد ساتھ ملبہ ہٹانے کا کام شروع کریں گی۔

یہ بھی پڑھیے: قراقرم ہائی وے کی بندش سے کون سی مشکلات اور مسائل جنم لے رہے ہیں؟

پولیس نے عوام، خاص طور پر بس اور ٹیکسی اسٹینڈز، ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشنز اور مسافروں سے اپیل کی ہے کہ گلگت بلتستان سے خیبرپختونخوا کی جانب اپنا سفر فی الحال مؤخر کریں، کیونکہ اپر اور لوئر کوہستان میں پھنسنے والے مسافروں کے لیے فوری ریلیف فراہم کرنا مشکل ہوگا۔

پولیس نے شہریوں سے کہا ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور تازہ صورتحال کے لیے گلگت بلتستان پولیس کی ہدایات پر عمل کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

نیپال میں تباہی کا انتباہ 5 ماہ قبل کیا گیا، ہمالیائی گلیشیئرز تیزی سے پگھلنے کا انکشاف

وزن نارمل ہونے کے باوجود دل کو خطرہ، کمر کا گھیر اہم علامت قرار

’ہمیں مدد کی ضرورت نہیں‘ سے ’غیرملکی مدد قبول‘، نیپال کا سیلاب پر مؤقف بدل گیا

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں