اسلام آباد پولیس کی بڑی کارروائی، تھانہ ہمک میں قتل کے 3 ملزمان گرفتار

بدھ 11 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد پولیس نے تھانہ ہمک اور ہومی سائیڈ یونٹ کی مشترکہ کارروائی میں اسلحہ آتشین سے فائرنگ کرکے ایک شخص کے قتل اور ایک خاتون کے زخمی ہونے کے واقعے میں ملوث 3 اشتہاری ملزمان گرفتار کر لیے ہیں۔

مزید پڑھیں:عید خریداری: اسلام آباد پولیس کے مارکیٹس اور تجارتی مراکز میں فول پروف سیکیورٹی انتظامات

گرفتار ملزمان میں عبد الرحمان، افضال اور عبدالمالک شامل ہیں۔ دوران لڑائی، ملزمان نے مقتول محمد امین کو تھانہ ہمک کی حدود میں فائرنگ کرکے قتل اور اس کی بیوی کو زخمی کیا تھا۔

ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس پی سواں زون محمد خرم اشرف کی نگرانی میں خصوصی پولیس ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں۔ پولیس ٹیموں نے جدید تکنیکی اور سائنسی طریقوں سے تفتیش کر کے واقعے میں ملوث اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد پولیس کی بڑے پیمانے پر گرینڈ سرچ آپریشنز، مشکوک عناصر اور غیر قانونی مقیم افراد کو نشانہ بنایا گیا

ڈی آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کی بنیاد پر عدالت میں پیش کر کے قانونی کارروائی کے ذریعے قرار واقعی سزا دلائی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp