ایران میں اسکول پر مہلک میزائل حملہ، اطالوی وزیراعظم کی شدید مذمت

جمعرات 12 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی نے ایران کے جنوبی شہر مناب میں ایک اسکول پر ہونے والے مہلک میزائل حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعے کے ذمہ داروں کی فوری نشاندہی کا مطالبہ کیا ہے۔

بدھ کے روز اطالوی سینیٹ سے خطاب کرتے ہوئے جارجیا میلونی نے کہا کہ وہ مناب کے اسکول میں کم عمر لڑکیوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس افسوس ناک واقعے میں بہت کم عمر طالبات جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں، جو ایک بڑا انسانی سانحہ ہے۔

اطالوی وزیراعظم نے متاثر خاندانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس دل دہلا دینے والے واقعے کی ذمہ داری جلد ازجلد طے کی جانی چاہیے اورحقیقت دنیا کے سامنے آنی چاہیے۔

ایران نے اس حملے کا الزام امریکا اور اسرائیل پر عائد کیا ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق مشرق وسطی میں جاری جنگ کے پہلے دن ایک اسکول کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 167طالبات ہلاک ہوئیں۔

ادھر امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے اس واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے الزام ایران پر عائد کیا ہے، تاہم انہوں نے کہا ہے کہ واشنگٹن اس حملے کی مکمل تحقیقات کررہا ہے تاکہ حقیقت سامنے لائی جاسکے۔ جبکہ اسرائیل نے اس حملے سے کسی بھی قسم کے تعلق یا ملوث ہونے کی سختی سے تردید کی ہے۔

ماہرین کے مطابق مشرق وسطی میں جاری کشیدگی کے دوران اس طرح کے واقعات خطے میں صورتحال کو مزید سنگین بنا سکتے ہیں، جبکہ عالمی برادری کی جانب سے بھی اس واقعے پر تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم