بھارتی خلائی پروگرام کو بڑا دھچکا، پی ایس ایل وی سی-62 لانچ ناکام، 2021 کے بعد پانچویں بڑی ناکامی

جمعرات 12 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کے خلائی پروگرام کو ایک اور بڑا دھچکا اس وقت لگا جب بھارتی خلائی پروگرام کو بڑا دھچکا، پی ایس ایل وی سی-62 لانچ ناکام، 2021 کے بعد پانچویں بڑی ناکامی پی ایس ایل وی سی-62 کی پرواز ناکام ہو گئی اور اس کے ساتھ لے جائے جانے والے متعدد سیٹلائٹس ضائع ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی خلائی مشن کا پول کھل گیا، ’فیک نیوز واچ ڈاگ‘ کی چشم کشا رپورٹ منظرِ عام پر

حالیہ واقعہ نے بھارتی خلائی ادارے کی کارکردگی پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں، کیونکہ گزشتہ چند برسوں کے دوران کئی مشنز یا تو ناکام ہوئے یا جزوی کامیابی حاصل کر سکے، جس کے باعث مالی اور تکنیکی چیلنجز پر نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔

بھارتی خلائی ادارے انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن کے مطابق 11 سے 12 جنوری 2026 کی درمیانی شب پولر سیٹلائٹ لانچ وہیکل کی پرواز سری ہریکوٹا میں قائم ستیش دھون اسپیس سینٹر سے روانہ ہونے کے کچھ ہی دیر بعد تکنیکی خرابی کا شکار ہو گئی۔

مشن کے دوران راکٹ کے تیسرے مرحلے میں خرابی پیدا ہونے کے باعث مرکزی ارتھ آبزرویشن سیٹلائٹ ای او ایس این-1 اور اس کے ساتھ موجود دیگر سیٹلائٹس مدار تک پہنچنے سے پہلے ہی ضائع ہو گئے۔

رپورٹس کے مطابق یہ 8 ماہ کے اندر پی ایس ایل وی پروگرام کی دوسری ناکامی ہے جبکہ 2021 کے بعد سے بھارتی خلائی پروگرام کو متعدد تکنیکی مسائل کا سامنا رہا ہے۔ اس عرصے میں چند دیگر مشنز بھی مشکلات کا شکار ہوئے جن میں سیٹلائٹس مطلوبہ مدار تک نہ پہنچ سکے یا جزوی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں:خلائی دنیا کی ملکہ سنیتا ولیمز 608 دن خلا میں گزارنے کے بعد ریٹائر ہوگئیں

ماہرین کے مطابق حالیہ ناکامیوں کے بعد بھارت کے خلائی پروگرام میں تکنیکی جانچ، سپلائی چین اور تجرباتی مراحل پر مزید توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا جا رہا ہے۔

بعض تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مسلسل تکنیکی رکاوٹیں نہ صرف خلائی مشنز کے اخراجات میں اضافہ کرتی ہیں بلکہ عالمی سطح پر کمرشل لانچ مارکیٹ میں اعتماد کو بھی متاثر کر سکتی ہیں۔

دوسری جانب بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی تاکہ تکنیکی خرابی کی اصل وجوہات کا تعین کر کے آئندہ مشنز میں ایسے مسائل سے بچا جا سکے۔

ماہرین کے مطابق خلائی پروگراموں میں ناکامی اور کامیابی دونوں تحقیق و ترقی کے عمل کا حصہ ہوتے ہیں، تاہم حالیہ واقعات نے ادارے کی کارکردگی اور مستقبل کی حکمت عملی پر بحث کو تیز کر دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم