وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کہ ریلیف صرف ایک نعرہ نہیں بلکہ اسے عوام تک نظر آنا، ناپا جانا اور آسانی سے قابل رسائی ہونا چاہیے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق صوبے بھر میں قائم سہولت بازاروں میں اشیائے خوردونوش کی سستے داموں فراہمی کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ ان بازاروں میں صفائی ستھرائی، چیک اینڈ بیلنس اور اشیا کے معیار کی کڑی نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کی ٹیم پنجاب کا فخر، سہولت بازار اتھارٹی کے لیے عالمی سرٹیفکیٹ کا اعزاز
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے عوام کی جانب سے سہولت بازاروں سے ریکارڈ خریداری پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے عمدہ انتظامات پر انتظامیہ، پیرا فورس اور ستھرا پنجاب ٹیم کو شاباش دی ہے۔ انہوں نے لاہور شہر میں عوام کی سہولت کے لیے مزید سہولت بازار قائم کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سہولت آن دی گو پروگرام میں 52.4 فیصد خواتین کی شمولیت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کے چیئرمین افضل کھوکھر کو اس اقدام پر مبارکباد دی۔
سہولت بازاروں میں اشیائے خورونوش کر سستے داموں فروخت!
🔹وزیر اعلیٰ مریم نواز کا عوام کو سہولت بازاروں سے ریکارڈ خریداری کرنے پر خراج تحسین۔
🔹سہولت بازاروں میں صفائی ستھرائی، چیک اینڈ بیلنس اور معیار کی کڑی نگرانی جاری۔ pic.twitter.com/VdP6vWVObD
— PMLN (@pmln_org) March 13, 2026
اعداد و شمار کے مطابق 90 فیصد سے زائد صارفین نے بازاروں تک رسائی اور وہاں فراہم کردہ سکیورٹی کو سراہا ہے، جبکہ دکاندار بھی سٹالز کے کم کرایوں اور بنیادی ڈھانچے کی سہولتوں سے کافی حد تک مطمئن نظر آتے ہیں۔ سہولت آن دی گو پروگرام نے مصنوعات کے معیار اور رسائی کے حوالے سے نمایاں کارکردگی دکھائی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟
پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کے مطابق صوبے بھر سے 339 شکایات موصول ہوئیں، جن کے ازالے کے لیے اقدامات کیے گئے۔ سروے کے مطابق سہولت بازاروں میں 82 فیصد قیمتیں عام مارکیٹ سے کم رہیں جبکہ 88 فیصد صارفین مصنوعات کے معیار اور تازگی سے مطمئن پائے گئے۔
روایتی سہولت بازاروں میں 91 فیصد دکاندار کرایوں کی سستی سے مطمئن ہیں، جبکہ سہولت آن دی گو کے 85 فیصد سے زائد ڈیلرز بھی کرایوں اور بنیادی سہولتوں سے اطمینان کا اظہار کرتے ہیں۔ خریداری کے رجحان کے مطابق سہولت بازاروں میں 72.6 فیصد مرد اور 26.2 فیصد خواتین نے خریداری کی۔
لاہور میں اس وقت 10 مستقل سہولت بازار اور 15 سہولت آن دی گو یونٹس فعال ہیں، جبکہ پورے پنجاب میں 49 مستقل سہولت بازار کام کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ صوبے میں 15 سہولت آن دی گو یونٹس اور 11 عارضی رمضان بازار بھی قائم کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 47 ارب روپے کے ’رمضان نگہبان پیکج‘ کی منظوری دیدی
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ریلیف صرف ایک نعرہ نہیں بلکہ اسے عوام تک نظر آنا، ناپا جانا اور آسانی سے قابل رسائی ہونا چاہیے۔ ان کے مطابق سہولت بازاروں کی مختلف کیٹیگریز میں 80 فیصد سے زائد اطمینان کی شرح اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ یہ منصوبہ عوام کے لیے حقیقی فائدہ فراہم کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سہولت بازار چھوٹے تاجروں کے لیے منظم کاروباری ماحول بھی فراہم کر رہے ہیں اور ریلیف مارکیٹیں اسی وقت کامیاب ہو کتی ہیں جب دکاندار بھی کاروبار کی بہتر صلاحیت دیکھیں۔














