’محاذ آرائی کی سیاست نہیں کریں گے‘، نہال ہاشمی نے گورنر سندھ کا حلف اٹھالیا

جمعہ 13 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما نہال ہاشمی نے سندھ کے گورنر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ گورنر ہاؤس کراچی میں منعقدہ تقریب میں سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جسٹس ظفر احمد راجپوت نے ان سے حلف لیا، جبکہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت صوبائی حکومت کے اہم عہدیدار بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:صدر مملکت کی نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری، کامران ٹیسوری کا فون، مبارکباد

حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس کراچی میں منعقد ہوئی جس میں صوبائی کابینہ کے ارکان، اعلیٰ سرکاری حکام اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کے بعد وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نومنتخب گورنر سے ملاقات کی اور انہیں منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ سندھ اسمبلی کے اسپیکر سید اویس قادر شاہ نے بھی نہال ہاشمی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

عہدہ سنبھالنے کے بعد نہال ہاشمی مزارِ قائد بھی گئے جہاں انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ کراچی سے لے کر اُباڑو تک پورے سندھ میں ترقی اور خوشحالی کے آثار نظر آئیں اور صوبے کے تمام علاقوں کی یکساں ترقی کے لیے کام کیا جائے۔

نو منتخب گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ وہ صوبے میں مفاہمت اور تعاون کی سیاست کو فروغ دیں گے اور کسی قسم کی شرارت یا محاذ آرائی کی سیاست نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی اولین ترجیح سندھ کی ترقی اور خوشحالی کے لیے تمام اداروں کو فعال بنانا ہے۔

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی جانب سے سامنے آنے والے تحفظات کے حوالے سے سوال کے جواب میں نہال ہاشمی نے کہا کہ سیاسی اختلافات جمہوری عمل کا حصہ ہوتے ہیں اور انہیں بات چیت کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کی حریف ضرور ہیں لیکن سب پاکستانی ہیں اور مسائل مذاکرات کے ذریعے حل ہو سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:صوبہ سندھ کے نئے گورنر نہال ہاشمی کون ہیں؟

ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی جانب سے مقرر کیے گئے نصف درجن سے زائد مشیروں کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق قانون کے تحت گورنر کو مشیر مقرر کرنے کا اختیار حاصل نہیں ہوتا، اس لیے ان تقرریوں کو ختم کر دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مشکل معاشی حالات میں حکومت نے بہترین بجٹ پیش کیا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ

امریکا ایران مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل، پاکستان کی کامیاب سفارتکاری نے دنیا کو بڑی مشکل سے بچا لیا

پی ٹی آئی میں اختلافات شدت اختیار کرگئے، علی امین بھی ناراض، اب سہیل آفریدی کے لیے کیا مشکلات ہوں گی؟

کسی کو مسلح جتھوں کے ذریعے مظفرآباد پر قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائےگی، رانا ثنااللہ

ویڈیو

مشکل معاشی حالات میں حکومت نے بہترین بجٹ پیش کیا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

امریکا ایران ڈیل فائنل، پاکستان کو اس سے کیا فائدہ ہوگا؟

وزیراعظم شہباز شریف کی چارٹر آف اکانومی اور چارٹر آف ڈیموکریسی کے لیے اپوزیشن کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت

کالم / تجزیہ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ

سعودی عرب اور پاکستان ایک دوسرے کے لیے کیوں اہم ہیں؟

ہارڈ اسٹیٹ: گزارا کرنا سیکھیں