سحری کے بعد گھر لوٹنے والے خاندان پر ڈاکوؤں کا دھاوا، لاہور میں سال کی سب سے بڑی ڈکیتی

اتوار 15 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور میں رواں سال کی سب سے بڑی ڈکیتی کی واردات رپورٹ کی گئی ہے۔

شہر کے پوش علاقے ڈیفنس میں نامعلوم ڈاکو ایک گھر سے 19 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سونا، نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ شہری عامر سعید کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب پولیس نے سال 2025 میں کتنے ہزار منشیات فروش گرفتار کیے؟

ایف آئی آر کے متن کے مطابق واردات اس وقت پیش آئی جب گھر کے مکین سحری کرنے کے بعد واپس اپنے گھر پہنچے۔

اسی دوران گاڑی میں سوار 4 ملزمان موقع دیکھ کر گھر کے اندر داخل ہوگئے۔

ملزمان نے گھر میں داخل ہوتے ہی اہلِ خانہ کو ٹی وی لاؤنج میں یرغمال بنا لیا اور اسلحے کے زور پر لوٹ مار کی۔

ایف آئی آر کے مطابق ڈاکو گھر سے تقریباً 200 تولے سونا اور ایک کروڑ 25 لاکھ روپے مالیت کی ڈائمنڈ جیولری لے گئے۔

مزید پڑھیں: پنجاب پولیس کے صوبہ بھر میں کومبنگ آپریشنز اور موک ایکسرسائز

اس کے علاوہ ملزمان غیر ملکی کرنسی، ڈائمنڈ سیٹ، قیمتی گھڑیاں اور دیگر قیمتی سامان بھی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان صبح 4 بج کر 22 منٹ پر گھر میں داخل ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی گئی ہے اور ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغانستان میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں، خیبرپختونخوا کے عوام کا افواج پاکستان کو خراج تحسین

آپریشن غضب للحق: پاک افواج کی افغانستان میں کامیاب فضائی کارروائیاں، ایمونیشن اور ٹیکنیکل انفرااسٹرکچر تباہ

افغانستان میں کسی اسپتال کو نشانہ نہیں بنایا گیا، پاکستان نے افغان طالبان کا دعویٰ مسترد کردیا

پی ایس ایل 11: ٹکٹوں کی فروخت کب سے شروع ہوگی؟ تاریخ کا اعلان کردیا گیا

کراچی: ایف آئی اے کی بی آئی ایس پی کے دفتر پر کارروائی، اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا

ویڈیو

کیا آپ کی غلطیاں آپ کو جینے نہیں دے رہیں، دل کو ری سیٹ کیسے کریں؟

ٹرمپ کا رونا دھونا شروع، پہلے بھڑکیں اب منتیں، نیتن یاہو ہلاک؟ جنید صفدر کا ہنی مون

بنگلہ دیش: ایک لاکھ افراد کے لیے افطاری تیار کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی دیگ نصب

کالم / تجزیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب