ترجمان شریف فیملی نے واضح کیا ہے کہ جنید صفدر اپنی اہلیہ کے ہمراہ رائیونڈ میں اپنے گھر پر موجود ہیں اور ویانا جانے کی خبریں بالکل جھوٹ پر مبنی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جنید صفدر اور شانزے علی روحیل کی شادی، جاتی عمرہ میں جشن کا سماں، تقریبات کا آغاز
ترجمان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا ہے کہ جنید صفدر جھوٹ اور فیک نیوز پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
"ترجمان شریف فیملی نے جنید صفدر کے ویانا جانے کو جھوٹ قرار دے دیا"
🔹جنید صفدر اپنی اہلیہ کے ہمراہ رائیونڈ میں اپنے گھر پر ہیں
🔹جنید صفدر جھوٹ اور فیک نیوز پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں
— PMLN (@pmln_org) March 15, 2026
یہ وضاحت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب سوشل میڈیا اور مختلف ذرائع پر جنید صفدر کے ویانا جانے کی افواہیں گردش کر رہی تھیں۔
مزید پڑھیں: مریم اورنگزیب کی لگژری جیٹ کی خریداری پر پی ٹی آئی کردار کشی مہم کی شدید مذمت
شریف فیملی کی جانب سے یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے بیٹے جنید صفدر کی بیرون ملک موجودگی کے حوالے سے گردش کرتی اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
ترجمان کی جانب سے عوام سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ غیر مصدقہ خبروں پر بھروسہ نہ کریں۔














