کراچی میں شہری کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک، خاتون ساتھی گرفتار

پیر 16 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کے علاقے سمن آباد میں راشد منہاس روڈ پر نجی اسکول کے قریب شہری کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا جبکہ اس کی خاتون ساتھی کو پولیس نے گرفتار کر لیا، تیسرا ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

پولیس کے مطابق 3 ملزمان بشمول ایک خاتون، اسلحے کے زور پر ایک شہری کو روک کر واردات کی کوشش کر رہے تھے۔ شہری نے کچھ فاصلے پر جا کر اپنے ذاتی پستول سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو شدید زخمی ہو گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد: افغان ڈکیت گینگ کی پولیس پر فائرنگ، سرغنہ زخمی حالت میں گرفتار

فائرنگ میں زخمی ہونے والے شخص کو اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت 25 سالہ سلمان کے نام سے ہوئی ہے۔

ایس ایچ او سمن آباد انسپکٹر زبیر اعوان کے مطابق واقعے کے بعد خاتون ملزمہ قریبی جگہ پر چھپ گئی تھی، تاہم پولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمہ کی شناخت نہا کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے تیسرے ملزم کی تلاش کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جلد اسے بھی گرفتار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت: وارانسی ایئرپورٹ پر مسافر کی پستول چل گئی، 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

معروف دوا صرف ایک بیماری تک محدود نہیں، تحقیق میں حیران کن طبی فائدہ سامنے آگیا

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں