اسلام آباد: افغان ڈکیت گینگ کی پولیس پر فائرنگ، سرغنہ زخمی حالت میں گرفتار

پیر 2 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تھانہ گولڑہ کی حدود میں بدنامِ زمانہ ہادی افغانی ڈکیت گینگ نے پولیس ٹیم پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق پولیس ناکہ پر چیکنگ کے دوران مشتبہ ملزمان کو روکنے کی کوشش کی گئی تو موٹر سائیکل پر سوار 3 مسلح ڈاکو فرار ہونے لگے۔

مزید پڑھیں: افغان سیٹزن کارڈ والے باشندوں کی واپسی:اب تک کتنے افغان باشندے واپس جاچکے ہیں؟

پولیس ٹیم نے جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملزمان کا تعاقب کیا، جس پر ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی سیدھی فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس اہلکار حفاظتی اقدامات اور بلٹ پروف جیکٹس کی بدولت محفوظ رہے۔

فائرنگ کے دوران فرار کی کوشش میں ایک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو کر گر پڑا، جسے پولیس نے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت گینگ کے سرغنہ عبدالاحد کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق عبدالاحد افغان شہری ہے اور ڈاکیتی، راہزنی سمیت دیگر سنگین جرائم کے متعدد مقدمات میں اسلام آباد پولیس کو مطلوب تھا۔

ہادی افغانی گینگ ترنول، سنگجانی اور گولڑہ کے علاقوں میں پیدل افراد اور موٹر سائیکل سواروں کو اسلحہ کے زور پر لوٹنے کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔

گرفتار ملزم کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل اور اسلحہ پستول معہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: گزشتہ رات آپریشن کے دوران 37 افغان باشندے گرفتار، 45 گنز برآمد ہوئیں، عطاتارڑ

واقعے کے بعد ملزم کے ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے، جن کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘