انجری کے بعد واپسی مشکل، نیمار ایک بار پھر برازیل کے اسکواڈ سے باہر

منگل 17 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برازیل کی فٹبال ٹیم کے کوچ کارلو انچیلوتی نے اسٹار فٹبالر نیمار کو رواں ماہ کے دوستانہ میچز کے لیے اعلان کردہ قومی اسکواڈ میں شامل نہیں کیا۔

برازیل 26 مارچ کو بوسٹن میں فرانس جبکہ 31 مارچ کو اورلینڈو میں کروشیا کے خلاف میچ کھیلے گا۔

یہ بھی پڑھیں: فٹبالر نیمار نے دبئی میں 200 ملین درہم کا پینٹ ہاؤس خرید لیا، گھر میں خاص بات کیا ہے؟

یہ میچز امریکا، میکسیکو اور کینیڈا میں ہونے والے عالمی کپ سے قبل تیاریوں کا حصہ ہیں، جس کے لیے برازیل کی ٹیم  اپنی مہم جاری رکھے ہوئے ہے۔

34 سالہ نیمار کو حال ہی میں کلب سینٹوس ایف سی کے لیے ایک میچ میں پٹھوں کی تھکن کے باعث شرکت نہ کرنے پر اسکواڈ سے باہر رکھا گیا۔

https://Twitter.com/centregoals/status/20336144769736543100

کوچ انچیلوتی نے اس میچ میں ان کی کارکردگی کا ذاتی طور پر جائزہ لینے کا منصوبہ بنایا تھا۔

نیمار، جو 79 گولز کے ساتھ برازیل کے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی ہیں، اکتوبر 2023 میں گھٹنے کی سنگین انجری کے بعد سے قومی ٹیم کے لیے نہیں کھیلے اور گزشتہ سال سینٹوس واپسی کے بعد بھی مسلسل میچز کھیلنے میں مشکلات کا شکار رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: برازیلی اسٹار نیما‌ر کی لیجنڈ میسی اور ان کے بچوں کو تحفے میں دی جرسیوں کی خاص بات کیا ہے؟

کوچ انچیلوتی کا کہنا تھا کہ اگر نیمار مکمل فٹ ہوئے تو وہ ورلڈ کپ کا حصہ بن سکتے ہیں، تاہم فی الحال وہ مکمل فٹ نہیں، اس لیے انہیں اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب نیمار نے کنگز لیگ کے ایک ایونٹ کے دوران اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس فیصلے پر افسردہ ہیں، لیکن اپنی محنت جاری رکھیں گے اور اپنے مقصد کے حصول کے لیے پرعزم ہیں۔

مزید پڑھیں: رونالڈو کے بعد ایک اور انٹری، نیمار سعودی کلب الہلال سے 10 کروڑ ڈالر سالانہ لیں گے

کوچ انچیلوتی نے 19 سالہ اینڈرک کو تقریباً ایک سال بعد دوبارہ اسکواڈ میں شامل کیا ہے، جبکہ برینٹ فورڈ کے ایگور تھیگو کو پہلی بار ٹیم میں جگہ دی گئی ہے تاکہ اٹیکنگ لائن کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔

برازیل جون میں مصر کے خلاف ایک اور دوستانہ میچ کھیلے گا، جس کے بعد وہ ورلڈ کپ میں اپنے گروپ سی کے پہلے میچ میں 13 جون کو مراکش کا سامنا کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیا کے شہریوں کی یوکرین میں فوجی بھرتی بند کرنے پر روس کا اتفاق

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد استحکام، انڈیکس میں 837 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان کے فضائی حملوں میں کابل کے اسپتال کو نشانہ بنائے جانے کے دعوؤں کی پاکستان کی جانب سے تردید

پنجاب میں ایگری انٹرن پروگرام کے مثبت اثرات، گندم کی پیداوار میں اضافہ

سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے زراعت، معاشی سلامتی اور عوامی بہبود پر کیا اثرات پڑسکتے ہیں؟

ویڈیو

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگے اسٹالز موجود ہیں

وی ایکسکلوسیو، شہباز شریف عوام کو ریلیف بجٹ دیں اور بتائیں کہ موجودہ مشکلات ختم ہوجائیں گی: خرم دستگیر

کیا آپ کی غلطیاں آپ کو جینے نہیں دے رہیں، دل کو ری سیٹ کیسے کریں؟

کالم / تجزیہ

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے

صحافت کا افتخار اور فیض صاحب کا مرثیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا