ودیا بالن کی نغمہ نگار گلزار کیساتھ فلم میں کام کرنے کی خواہش

اتوار 1 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ کی نامور اداکارہ ودیا بالن کا کہنا ہے کہ انہوں نے گیت نگار اور معروف شاعر گلزار سے اپنے ساتھ کام کی درخواست کی اور ان سے کہا کہ ایک آدھ فلم کرلیجیے میرے ساتھ۔

کئی معرکتہ آرا فلموں میں بہترین کردار ادا کرنے والی ودیا بالن آج یعنی یکم جنوری کو 44 برس کی ہوگئیں۔

ان سے ایک بار جب ان کی فلموں کے حوالے سے خواہش کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ سے یہ چاہتی ہیں کہ گلزار صاحب کے ساتھ کام کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’کیونکہ میں فلم کی ہدایتکاری نہیں کرتی اس لیے میں گلزار صاحب سے صرف درخواست کرسکتی ہوں۔‘

سن 2019 کے ایک انٹرویو میں جب ودیا بالن 40 برس کی تھیں تو ان سے پوچھا گیا کہ ان کی خواہشات کی فہرست میں کیا ہے، اس پر ودیا کا کہنا تھا کہ ایسی کوئی لسٹ تو ان کے پاس نہیں اور ان کی تمام ضرورتوں کا احسن طریقے سے خیال بھی رکھا جاتا ہے، سوائے ایک خواہش کے جو گلزار صاحب کے ساتھ فلم کرنے کا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ ان سے بذات خود کئی بار کہہ چکی ہیں، لیکن انہوں نے ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا۔

یاد رہے کہ ودیا بالن نے اپنے بالی ووڈ کیریئر کا آغاز 2005 میں بالی ووڈ اسٹار سنجے دت کے ساتھ فلم پرینیتا سے کیا تھا، جس میں سیف علی خان بھی شامل تھے۔

اس کے بعد وہ لگے رہو منا بھائی (2006)، بھول بھلیاں (2007)، ڈرٹی پکچر (2011) سمیت کئی ہٹ فلموں میں کام کرچکی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، حکومت نے 25 اگست کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

برطانیہ میں سالمونیلا پھیلنے کا خدشہ، علامات، علاج اور بچاؤ کے طریقے

امریکی یونیورسٹیوں کی غیرملکی طلبہ کو 15 ستمبر سے قبل امریکا واپس پہنچنے کی ہدایت

معاشی تنہائی یا عالمی معیشت میں شمولیت، امریکا کا ایران کو سخت پیغام

اسلام آباد کے قریب ہزار سال پرانے گکھڑ دور کے تاریخی مقامات سیاحوں کے لیے کھول دیے گئے

ویڈیو

فیلڈ مارشل دنیا کو تباہی سے بچانے کے مشن پر، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی راہیں جدا؟ مولانا کا یہودی ایجنٹ سے غیر فطری اتحاد

جیل رولز کسی بھی قیدی کو پرائیویٹ اسپتال سے علاج کی اجازت نہیں دیتے: سینیئر وکلا

بلوچستان کا طالب علم اے آئی کی مدد سے انسانوں کو نئی زندگی فراہم کرے گا؟

کالم / تجزیہ

کیا شہباز حکومت توہینِ عدالت کے ’جرم‘ میں گھر جا سکتی ہے؟

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار