لاہور میں 19 کروڑ کی ڈکیتی، ڈاکوؤں نے کیسے جیمرز لگا کر ڈکیتی کی؟

منگل 17 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 لاہور کے علاقے  ڈیفنس میں افغان گینگ نے سحری کے وقت ایک بڑی ڈکیتی کی واردات کر کے 19 کروڑ سے زائد مالیت کا سونا، ڈائمنڈ جیولری، نقدی اور قیمتی سامان لوٹ لیا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور: ناروے سے آئے شہری سے لاکھوں روپے لوٹنے والے ڈکیت پولیس اہلکار نکلے

پولیس نے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی گاڑی ٹریس کی تو گجومتہ میں ان کے ساتھ رات کو مقابلہ ہوا جس میں گینگ کا ایک رکن زازے پٹھان ہلاک ہو گیا جبکہ اس کے 3 ساتھی فرار ہو گئے۔

ڈکیتی کیسے ہوئی؟

یہ واقعہ چند روز قبل ڈیفنس کے علاقے میں رات 4 بج کر 22 منٹ پر پیش آیا۔ متاثرہ خاندان سحری کر کے گھر واپس آیا تو گاڑی میں سوار 4 مسلح ملزمان نے موقع دیکھ کر گھر میں داخل ہو گئے۔

 

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے اہلخانہ کو ٹی وی لاؤنج میں یرغمال بنا لیا اور سامان لوٹنا شروع کر دیا۔ ڈاکو پہلی منزل سے 200 تولے سونا، ایک کروڑ 25 لاکھ روپے مالیت کے ڈائمنڈ زیورات  اور تقریباً 10 کروڑ روپے مالیت کا قیمتی سامان جبکہ دوسری منزل سے 3 کروڑ روپے مالیت کا اضافی سونا اور غیر ملکی کرنسی لے گئے۔ اس سامان کی کل مالیت 19 کروڑ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔

متاثرہ شہری عامر سعید کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔ عامر سعید نے بتایا کہ ہلاک ہونے والا ڈاکو زازے خان نے انہیں تشدد کا نشانہ بھی بنایاتھا ۔

افغان گینگ کا طریقہ واردات

یہ گینگ راولپنڈی کے بلال ثابت گینگ سے نکلا ہے اور سنہ 2024 میں لاہور میں کم از کم 4 بڑی ڈکیتیاں کر چکا ہے۔ یہ گینگ اس وقت ڈکیتی کی واردت کرتا ہے جب گھر کے مکین سحری یا رات کی نماز کے بعد  گھر واپس آتے ہیں۔

یہ گینگ پہلے جدید جیمرز کا استعمال کرتا ہے  اورڈیوائس کی مدد سے  300 میٹر تک موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر معطل کر دیتا ہے  تاکہ کوئی فوری طور پر پولیس کو اطلاع نہ دی جاسکے۔

مزید پڑھیے: لاہورمیں گن پوائنٹ پر ڈکیتیوں میں ملوث میاں بیوی گرفتار

واردات کے دوران کاروں اور بھاری رائفلوں کا استعمال ہوت ہے اور گھر میں داخل ہو کر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر سونا، نقدی، غیر ملکی کرنسی اور قیمتی سامان لوٹ لیا جاتا ہے۔

گینگ کے اب تک 8 سے 10 کارندے مختلف مقابلوں میں مارے جا چکے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ افغان گینگ انتہائی منظم اور خطرناک ہے۔

پولیس کارروائی اور گجومتہ مقابلہ

ڈکیتی کے فوراً بعد ملزمان ایک کیفے میں چھپ گئے۔ سیف سٹی کیمروں سے گاڑی کا نمبر ٹریس کر کے کاہنہ پولیس نے ان کی تلاش شروع کی۔ جب گجومتہ کے قریب مشکوک گاڑی کو روکنے کا اشارہ کیا گیا تو ملزمان نے فائرنگ کر دی۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں زازے پٹھان ہلاک ہو گیا جبکہ اس کے 3 ساتھی فرار ہو گئے۔

پولیس نے ملزمان کی گاڑی قبضے میں لے لی ہے۔

ہلاک ڈاکو کی لاش مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہے۔ اہلخانہ نے بھی زازے خان کی شناخت کی تصدیق کر دی ہے فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ حکام نے یقین دلایا ہے کہ باقی تینوں ڈاکوں کو بھی جلد گرفتار کر کے لوٹی ہوئی اشیا کی برآمدگی یقینی بنائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے: لاہور پولیس کا ’مشینی مخبر‘: اب مصنوعی ذہانت چور ڈکیت پکڑوائے گی!

مدعی عامر  سعید نے پولیس سے اپیل کی ہے کہ باقی 3 ڈاکوؤں کو بھی جلد پکڑا جائے تاکہ ان کی باقی مال برآمد ہو سکے۔ پولیس تفتیش جاری رکھے ہوئے ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر مزید سراغ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

نواز شریف کا لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی کاموں اور تزئین و آرائش کا جائزہ

ایران جنگ میں نیا محاذ، ٹرمپ کا آبنائے ہرمز پر امریکی ملکیت کا دعویٰ، تہران کا سخت جواب

امریکی سینیٹر کوری بُوکر کا پاکستان کے کردار کا اعتراف، مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے اہم قرار

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘