بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو (BSDI) کے تحت جنوبی بلوچستان میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔ اب تک 35 منصوبے مکمل کیے جا چکے ہیں، جن میں سے 25منصوبوں کا ذکر پہلے کیا جا چکا ہے۔مزید مکمل ہونے والے10 منصوبوں کی تفصیل درج ذیل ہے۔
26ویں منصوبے کے تحت وَاشِک میں سٹی فٹسال گراؤنڈ کی تزئین و آرائش کا کام کامیابی سے مکمل کیاگیا۔ 27ویں منصوبے کے تحت گورنمنٹ گرلز ماڈل اسکول،فتح علی کی تزئین و آرائش عمل میں لائی گئی۔ 28ویں منصوبے کے تحت گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول، ملا داد کی تزئین و آرائش کا کام پایہ تکمیل کو پہنچا۔
مزید پڑھیں:بلوچستان میں قیام امن کے لیے فیڈرل کانسٹیبلری کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ
29ویں منصوبے کے تحت بی ایچ یو، راہ نگور کی تزئین و آرائش کا کام مکمل کیا گیا۔ 30ویں منصوبے کے تحت واشک کے علاقےماشکَیل میں سولر اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب کا کام کامیابی سے مکمل کیا گیا۔
31ویں منصوبے کے تحت ضلع واشک میں 10 مختلف اسکولوں کی تزئین و آرائش کا کام مکمل کیا گیا،جن میں گورنمنٹ پرائمری اسکول پنیام، گورنمنٹ مڈل ہائی اسکول جوئے شاہ سلیم، گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول مغربی زواگ (ماشکَیل)، گورنمنٹ بوائز اسکول کلی زمران، گورنمنٹ بوائز پرائمری ہائی اسکول پرانا لدگشت، گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول کلگ، گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول ریگی، گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول ریگی، گورنمنٹ پرائمری اسکول تسپ اور گورنمنٹ پرائمری اسکول پتے سر شامل ہیں۔
32ویں منصوبے کے تحت گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول عمر کردود پلنتاک کی تزئین و آرائش کا کام پایہ تکمیل کو پہنچا۔ 33ویں منصوبے کے تحت گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول ہوشاب کی تزئین و آرائش کا کام مکمل کر لیا گیا۔
34ویں منصوبے کے تحت گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول گواندسرن کی تزئین و آرائش کا کام بھی مکمل کیا گیا۔ 35 ویں منصوبے کے تحت خاران رائفلز کے زیر اہتمام خاران کے مدارس میں سولر سسٹم کی تنصیب کا کام مکمل کیا گیا۔
حکومت بلوچستان کے بی ایس ڈی آئی پروگرام کا بنیادی مقصد صوبے کے پسماندہ اور دورافتادہ علاقوں کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا ہے-













