بھارتی پروازوں پر پاکستانی فضائی حدود کی پابندی میں مزید ایک ماہ کی توسیع

بدھ 18 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے بھارتی پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی فضائی حدود کی بندش کے بعد ایرانی جنگ نے بھارتی ایئرلائنز کے لیے دوہری مشکل کھڑی کردی

اس حوالے سے پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے نیا نوٹم جاری کر دیا گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹم کے مطابق بھارت میں رجسٹرڈ تمام طیاروں اور بھارتی ایئرلائنز کو پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ یہ پابندی اب 24 اپریل تک مؤثر رہے گی۔

مزید پڑھیے: فضائی حدود جزوی طور پر کھلنے کے بعد امارات ایئرلائنز کا محدود پروازوں کا اعلان

یاد رہے کہ پاکستان نے 23 اپریل 2025 سے بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کی ہوئی ہے۔ اس فیصلے کے نتیجے میں بھارتی ایئرلائنز کو طویل متبادل راستے اختیار کرنے پڑے جس سے انہیں اب تک اربوں روپوں کا مالی نقصان ہو چکا ہے۔

حکام کا مؤقف

پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے مطابق یہ پابندی صرف کمرشل پروازوں تک محدود نہیں بلکہ بھارتی فوجی پروازیں بھی اس میں شامل ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ بھارتی ایئرلائنز یا آپریٹرز کے زیر استعمال تمام رجسٹرڈ طیاروں پر یہ پابندی بدستور نافذ رہے گی۔

مزید پڑھیں: بھارتی ایئر لائنز نے ٹکٹوں پر اضافی فیول چارج عائد کر دیا

اتھارٹی کے مطابق پابندی کی مدت ختم ہونے پر حالات کا جائزہ لے کر آئندہ فیصلے کا اعلان کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp