آسکر جیتنے والی پیوٹن مخالف فلم پر روس کی کڑی تنقید، بغیر اجازت بچوں کی ریکارڈنگ کا الزام

جمعرات 19 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 روس نے آسکر جیتنے والی دستاویزی فلم ’مسٹر نوبڈی اگینسٹ پیوٹن‘ کی سخت مذمت کی ہے۔ روسی حکام کا کہنا ہے کہ فلم میں ایسے بچوں کو دکھایا گیا ہے جن کے والدین کی اجازت کے بغیر فلم بندی کی گئی ہے۔ یہ ماسکو کی طرف سے فلم کے اس اعلیٰ اعزاز جیتنے پر پہلی سرکاری ردعمل ہے۔

چھوٹے قصبے کے روسی اسکول ویڈیو گرافر پاول تالا نکن، 35، نے امریکی فلم ساز ڈیوڈ بورنسٹین کے ساتھ مل کر یہ دستاویزی فلم بنائی جس میں روسی اسکولوں میں صدر ولادیمیر پیوٹن کے دور میں متعارف کرائی جانے والی جنگ پسندانہ اور حب الوطنی کی تعلیمات کو اجاگر کیا گیا ہے جبکہ ماسکو یوکرین پر جارحیت کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  ’ون بیٹل آفٹر اینادر‘ نے 6 ایوارڈز کے ساتھ آسکر میلہ لوٹ لیا

تالانکن، جو روس سے بھاگ کر یہ فلم بندی شدہ مواد بیرون ملک لے گئے اور اب کھل کر جنگ کی مخالفت کر رہے ہیں، نے ابتدائی طور پر اسکول انتظامیہ کی ہدایت پر پروپیگنڈا اسباق کی ریکارڈنگ کی لیکن بعد میں امریکی ہدایتکار کے ساتھ خفیہ تعاون کا فیصلہ کیا۔

روس کی انسانی حقوق کونسل نے کہا کہ ’فلم میں بچوں کی تصاویر ان کے والدین کی اجازت کے بغیر استعمال کی گئیں‘۔ مزید کہا گیا کہ یہ فوٹیج صرف تعلیمی مقاصد کے لیے اسکول سرگرمیوں کا داخلی ریکارڈ تھا لیکن بعد میں اسے تجارتی مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘