وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 5 جی اسپیکٹرم ٹیکنالوجی کا اجرا ملک کی زراعت اور صنعت کے لیے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے ڈیجیٹل سفر میں نیا باب، زونگ فائیو جی کا آغاز
اسلام آباد میں 5 جی اسپیکٹرم لائسنسز کے اجرا کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِاعظم نے 5 جی اسپیکٹرم کی شفاف نیلامی کے عمل پر اطمینان کا اظہار کیا اور متعلقہ وزارتوں کی کاوشوں کو بھی سراہا۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ ٹیلی کام کمپنیاں ملک کے ہر کونے، بالخصوص دیہات، قصبوں اور شہروں تک 5 جی سروس فراہم کریں گی تاکہ پاکستان کے نوجوان جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔
مزید پڑھیے: فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کل ہوگی، صارفین پر بوجھ نہیں پڑے گا، وزرا کی پریس کانفرنس
زُونگ کی نیلامی کے عمل میں شرکت کا حوالہ دیتے ہوئے وزیرِاعظم نے پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط اور منفرد دوستی کو اجاگر کیا اور کہا کہ یہ تعلق مختلف شعبوں خصوصاً ٹیکنالوجی میں مزید مستحکم ہو رہا ہے۔
پاکستان خطے میں اسپیکٹرم کی دستیابی کے حوالے سے سرفہرست آ گیا، شزا فاطمہ
اپنے خطاب میں وزیرِ مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ نے بتایا کہ نیلامی کے دوران 480 میگا ہرٹز اسپیکٹرم فروخت کیا گیا جس سے پاکستان خطے میں اسپیکٹرم کی دستیابی کے حوالے سے سرفہرست آ گیا ہے۔
مزید پڑھیں: مارچ میں فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی، انٹرنیٹ اسپیڈ میں 25 فیصد اضافے کا امکان: پی ٹی اے
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق 5 جی اسپیکٹرم کی نیلامی سے 509 ملین ڈالر حاصل ہوئے۔














