وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے 5G اسپیکٹرم کے لائسنس کے اجرا پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم محمد شہبازشریف اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔
مریم نوازشریف نے کہا کہ پاکستان اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی تیز ترین دوڑ میں نمایاں قیادت کر رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 5G اسپیکٹرم کے اجرا سے نہ صرف طلبہ کو جدید تعلیمی سہولیات میسر آئیں گی بلکہ آئی ٹی بزنس اور تکنیکی شعبے بھی فروغ پائیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ پنجاب میں آرٹیفشل انٹیلی جنس (اے آئی) کا روڈ میپ جاری ہو چکا ہے اور صوبہ دنیا کا پہلا اے آئی ڈلیوری یونٹ قائم کرنے جا رہا ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ 5G کے اجرا سے اے آئی روڈ میپ پر تیز تر عملدرآمد ممکن ہوگا، جس سے ٹیکنالوجی کے شعبے میں مزید ترقی ہوگی۔














