پشاور میں بھی کل روزہ ہوگا اور ہفتے کو عید منائی جائے گی

جمعرات 19 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی مسجد قاسم علی خان نے شوال کا چاند نظر نہ آنے کے باعث ہفتہ 21 مارچ کو عیدالفطر منانے کا اعلان کر دیا ہے، جبکہ جمعہ کو 30واں روزہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالفطر ہفتے کے روز ہوگی، وزارت مذہبی امور کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری

مسجد قاسم علی خان میں غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مولانا خیر البشر کی زیر صدارت نمازِ مغرب کے بعد شروع ہوا جو رات تقریباً ساڑھے 10 بجے تک جاری رہا۔ اجلاس میں پشاور اور مضافاتی علاقوں سے تعلق رکھنے والے علما کرام نے شرکت کی۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا خیر البشر نے بتایا کہ چاند دیکھنے کے حوالے سے موصول ہونے والی شہادتیں شرعی تقاضوں کو پورا نہیں کر سکیں، جس کے باعث متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ رمضان المبارک کے 30 روزے مکمل کیے جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس فیصلے کے تحت جمعہ کو 30واں روزہ رکھا جائے گا، جبکہ یکم شوال المکرم 1447 ہجری بمطابق 21 مارچ بروز ہفتہ عیدالفطر منائی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘