چترال کے بارپ علاقے میں ہمالیائی آئبیکس کے شکار کے دوران ایک نوجوان جانور ہلاک ہو گیا۔ غیر مقامی شکاری نے بڑے سینگ والے بالغ آئبیکس کو نشانہ بنایا تھا، لیکن ہتھیار کی خرابی کے باعث گولی کا رخ بدل گیا اور 3 سالہ آئبیکس مارا گیا۔
مزید پڑھیں:’سیاست کے بادشاہ کو پہاڑ کا بادشاہ گفٹ کرنا چاہتا ہوں‘، ہمالین آئیبیکس کے شکاری کی خواہش
مقامی لوگوں نے کہا کہ یہ واقعہ غیر ارادی تھا اور شکار کرنے والے کے لیے بہت مایوس کن ثابت ہوا۔ وادی تحفظ کمیٹی (VCC) تھورجال بارپ نے ہنگامی اجلاس میں اس شکار کو انسانی غلطی قرار دیا۔
مزید پڑھیں: دہشتگردوں کا نیا پروپیگنڈا، ٹرمپ عالمی تنہائی کا شکار ہوگئے
ڈویژنل فاریسٹ افسر فارو ق نبی نے بھی شکار کو انسانی غلطی قرار دیتے ہوئے اس کی تصدیق شکار کے ویڈیو کلپ کے ذریعے کی۔














