آئی ایس پی آر کے مطابق، سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جرات، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے کرم کا دورہ کیا جہاں انہوں نے عیدالفطر فوجی جوانوں اور افسران کے ساتھ منائی۔
مزید پڑھیں:پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی جانب سے عید کی مبارکباد
فیلڈ مارشل نے عید کی نماز ادا کی اور پاکستان کے استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔ اس موقع پر انہوں نے جوانوں اور افسران سے ملاقات کے دوران انہیں عید کی مبارکباد دی اور ان کی پیشہ ورانہ مہارت، بلند حوصلے اور قومی سلامتی کے لیے غیر متزلزل عزم کو سراہا۔
Field Marshal Syed Asim Munir, NI (M), HJ, COAS & CDF, visited Kurram to spend Eid-ul-Fitr with the troops and officers. The Field Marshal offered Eid prayers, and prayed for the enduring stability and prosperity of Pakistan.#eid2k26 @asifbashirch pic.twitter.com/oiu3AqqkvG
— Media Talk (@mediatalk922) March 21, 2026
انہوں نے آپریشن ’غضب للحق‘ میں حاصل کامیابیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس آپریشن کا مقصد دہشتگرد نیٹ ورکس کا خاتمہ اور سرحدی علاقوں میں پائیدار امن کا قیام ہے۔
فیلڈ مارشل نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ افغانستان کی سرزمین کو پاکستان کے خلاف سرگرمیوں کے لیے استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا اور ملک کی سلامتی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: کرکٹر عماد وسیم کی سابق اہلیہ کی بچوں کے ہمراہ پرستاروں کو عید مبارک
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان کامیابیوں کا سہرا شہدا کی عظیم قربانیوں اور افسران و جوانوں کے عزم کو جاتا ہے، جو وطن عزیز کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ کرم آمد پر فیلڈ مارشل کا استقبال کور کمانڈر پشاور نے کیا۔














