پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ کیسا رہا، سابق کوچ گیری کرسٹن نے بتادیا

ہفتہ 21 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے پاکستانی کھلاڑیوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم کے ساتھ کام کرنا ان کے لیے ایک خوشگوار تجربہ رہا۔

یہ بھی پڑھیں: گیری کرسٹن نے پاکستان کرکٹ ٹیم سے علیحدگی کی اصل وجوہات بتا دیں

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے کرکٹرز کی طرح پاکستانی کھلاڑی بھی باصلاحیت اور پروفیشنل ہیں اور ان کے ساتھ کام کرنا مثبت اور تعلیمی تجربہ تھا۔

’زبان کا فرق آڑے نہیں آیا‘

گیری کرسٹن نے کہا کہ اگرچہ زبان کا فرق موجود تھا لیکن کرکٹ ایک ایسی مشترکہ زبان ہے جو کھلاڑیوں کو جوڑتی ہے اور کھیل کے دوران مؤثر رابطے میں مدد دیتی ہے۔

کوچنگ کے دوران مشکلات

پاکستان میں اپنے مختصر دور کوچنگ کے حوالے سے انہوں نے اعتراف کیا کہ باہر سے غیر معمولی مداخلت اور دباؤ نے حالات کو مشکل بنا دیا۔

مزید پڑھیے: گیری کرسٹن مستعفیٰ، ’عاقب جاوید حالات خراب کر رہے ہیں‘، کرکٹ پرستار پھٹ پڑے

گیری کرسٹن نے بتایا کہ ایسے ماحول میں کوچ کے لیے حکمت عملی بنانا اور کھلاڑیوں پر اس پر عمل کروانا ایک بڑا چیلنج ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم کی خراب کارکردگی پر فوری اور سخت ردعمل یا تادیبی اقدامات مجموعی ماحول کو متاثر کرتے ہیں اور عدم استحکام پیدا کرتے ہیں۔

کوچ تبدیل کرنا کیسا؟

گیری کرسٹن نے واضح کیا کہ جب ٹیم توقعات پر پورا نہ اترے تو کوچ کو محدود کرنا یا تبدیل کرنا آسان سمجھا جاتا ہے لیکن یہ رویہ فائدہ مند ثابت نہیں ہوتا۔

مزید پڑھیں: بابر اعظم کو نمیبیا کیخلاف بیٹنگ آرڈر میں نیچے کیوں بھیجا گیا؟ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے بتا دیا

انہوں نے زور دیا کہ اگر کسی کوچ کو ذمہ داری سونپی جائے تو اسے اپنی حکمت عملی کے مطابق کام کرنے کی مکمل آزادی دی جانی چاہیے تاکہ ٹیم کے بہتر نتائج اور کھلاڑیوں کی ترقی ممکن ہو سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا ایران جنگ بندی: وزیراعظم کا سفارتی کوششوں میں تعاون فراہم کرنے والے ممالک سے اظہار تشکر

آپریشن ایپک فیوری کامیاب، ایران کو بڑی شکست دی، امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ

ایوانِ صدر میں سفارتی تقریب، 6 ممالک کے سفیروں نے صدر زرداری کو اپنی اسناد پیش کیں

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

پاکستان نے خطے میں قیام امن کے لیے اہم اور مثبت کردار ادا کیا، رجب طیب ادروان

ویڈیو

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

مری میں شدید بارش، لینڈ سلائیڈ اور سیلاب کا خطرہ، ہائی الرٹ جاری

اورنج لائن ٹرین میں مفت سفر کرنے کا آسان طریقہ

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟