مطلوبہ بنگلہ دیش کے حصول کے لیے وزیر اعظم طارق رحمان کی عوام سے تعاون کی اپیل کی

ہفتہ 21 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش کے وزیر اعظم طارق رحمان نے عید الفطر کے موقعے پر عوام سے دعا اور حمایت کی درخواست کی تاکہ وہ ایک ’متوقع اور مطلوبہ بنگلہ دیش‘ تعمیر کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش نے ایک بار پھر روہنگیا مہاجرین کی واپسی کے لیے مؤثر عالمی تعاون کی اپیل کردی

انہوں نے یہ پیغام اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس جامنا میں سفارتکاروں، حکام اور شہریوں سے عید کی مبارکباد کا تبادلہ کرتے ہوئے دیا۔

وزیر اعظم نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ وہ اللہ سے دعا کرتے ہیں کہ حکومت عوام کی خواہشات کے مطابق ملک کی ترقی کی جانب مستحکم قدم بڑھا سکے۔

انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ منتخب حکومت کی حمایت جاری رکھیں، تاکہ عوامی تعاون سے ملک کی بہتر قیادت ممکن ہو سکے۔

مزید پڑھیے: بنگلہ دیش میں جیٹ فیول کی قیمتیں برقرار، 73 فیصد اضافے کا فیصلہ واپس

وزیر اعظم نے کہا کہ کئی برسوں بعد عوام کے ساتھ ملک میں عید منانے پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں اور دعا کی کہ آئندہ عیدیں اور بھی پرامن ماحول میں منائی جائیں، جس میں ملک کے تمام طبقوں کے لوگ شریک ہوں۔

عید کے موقعے پر ملاقاتیں اور اجتماعات

وزیر اعظم نے جامنا میں سفارتکاروں، چیف جسٹس، اپیل اور ہائی کورٹ کے ججز، چیف الیکشن کمشنر، اعلیٰ سول و فوجی حکام اور مختلف شعبوں کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔ بی این پی کے سیکریٹری جنرل مرزا فخر الاسلام عالمگیر نے بھی وزیر اعظم کو عید کی مبارکباد دی۔

بعد ازاں وزیر اعظم اپنے اہلخانہ کے ہمراہ شیر بنگلہ نگر گئے اور اپنے والدین سابق صدر ضیا رحمان اور سابق وزیر اعظم بیگم خالدہ ضیا رمضان کی قبروں پر فاتحہ پڑھا۔ اس دوران پارٹی کے سینیئر رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش نے برطانیہ سے پولیس اصلاحات اور روہنگیا مسئلے میں تعاون کی درخواست کردی

مزید براں سابق چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس نے بھی جامنا میں وزیر اعظم سے ملاقات کی اور عید کی مبارکباد دی۔ ملاقات میں وزیر اعظم کے اہلخانہ بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

نواز شریف کا لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی کاموں اور تزئین و آرائش کا جائزہ

ایران جنگ میں نیا محاذ، ٹرمپ کا آبنائے ہرمز پر امریکی ملکیت کا دعویٰ، تہران کا سخت جواب

امریکی سینیٹر کوری بُوکر کا پاکستان کے کردار کا اعتراف، مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے اہم قرار

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘