جنوبی افریقا کے بلے باز ریزا ہینڈرکس کو کراچی کنگز کے اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11: ڈیوڈ وارنر دوبارہ کراچی کنگز کے کپتان مقرر
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہینڈرکس کو جانسن چارلس کی جگہ ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے جو ذاتی وجوہات کی بنا پر دستیاب نہیں ہیں۔
مزید پڑھیے: پی ایس ایل کی تاریخ کا پہلا پلیئرز آکشن، اعظم خان کو 3 کروڑ 25 لاکھ روپے میں کراچی کنگز نے خرید لیا
34 سالہ دائیں ہاتھ کے بیٹر کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں خاصا تجربہ حاصل ہے اور وہ جنوبی افریقہ کی قومی ٹیم کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں۔
ان کی شمولیت سے کراچی کنگز کی بیٹنگ لائن اپ کو مزید مضبوطی ملنے کی توقع ہے۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل 11، کراچی کنگز نے معین علی کو اسکواڈ میں شامل کرلیا
کراچی کنگز ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے اسکواڈ کو مزید متوازن بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔ تاہم فرنچائز کی جانب سے اس حوالے سے تاحال باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا۔













