میٹا کا نیا فیصلہ: کیا اب آپ کے انسٹاگرام ڈائرکٹ میسجز محفوظ ہونگے؟

ہفتہ 21 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دنیا کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے انسٹاگرام کے ڈائریکٹ میسجز (ڈی ایمز) میں اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد صارفین کی سیکیورٹی اور ڈیٹا کے تحفظ سے متعلق خدشات بڑھ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: انسٹاگرام کی ڈائریکٹ میسجنگ سسٹم میں بڑی خرابی، ہزاروں صارفین متاثر

کمپنی کے مطابق یہ فیصلہ 8 مئی سے نافذ ہوگا اور اس کی بنیادی وجہ اس فیچر کا کم استعمال بتایا جا رہا ہے۔

میٹا کا کہنا ہے کہ بہت کم صارفین نے انسٹاگرام پر انکرپٹڈ میسجنگ کو اپنایا جبکہ محفوظ رابطے کے لیے صارفین واٹس ایپ استعمال کر سکتے ہیں۔

ماہرین اور ناقدین کی تشویش

سائبر سیکیورٹی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس اقدام سے عالمی سطح پر اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے معیار کو نقصان پہنچ سکتا ہے اور دیگر ٹیکنالوجی کمپنیاں بھی اسی راستے پر چل سکتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق اگر ایک بڑی کمپنی اس سیکیورٹی فیچر سے پیچھے ہٹتی ہے تو اس کے اثرات پوری صنعت پر پڑ سکتے ہیں۔

مزید پڑھیے: واٹس ایپ میں انسٹاگرام کی طرح ’کلوز فرینڈز‘ فیچر متعارف کرانے کی تیاری

ناقدین کا کہنا ہے کہ انسٹاگرام پر یہ فیچر ابتدا سے ہی نمایاں انداز میں پیش نہیں کیا گیا جس کے باعث صارفین اس سے زیادہ واقف نہیں ہو سکے۔

بعض ماہرین نے اس فیصلے کو صارفین کی پرائیویسی کے حوالے سے تشویشناک قرار دیا ہے۔

پرائیویسی کے وعدوں پر سوالات

ماہرین کے مطابق اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا خاتمہ صارفین کے نجی پیغامات کو زیادہ خطرے میں ڈال سکتا ہے جبکہ یہ اقدام ڈیجیٹل پرائیویسی کے اصولوں کے برعکس سمجھا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: ویرات کوہلی کا انسٹاگرام اکاؤنٹ اچانک غائب، مداح حیران

واضح رہے کہ مارک زکربرگ اس سے قبل میسجنگ پلیٹ فارمز پر صارفین کی پرائیویسی کے تحفظ کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کر چکے ہیں تاہم حالیہ فیصلہ ان وعدوں کے برعکس قرار دیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘