فنڈنگ بحران کے دوران ایلون مسک کی پیشکش، امریکی ایئرپورٹ سیکیورٹی عملے کی تنخواہیں دینے کو تیار

اتوار 22 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا میں فنڈنگ کے تنازع کے باعث ایئرپورٹ سیکیورٹی عملہ مشکلات کا شکار ہوگیا، ٹیکنالوجی کمپنی کے سربراہ ایلون مسک نے ان کی تنخواہیں ادا کرنے کی پیشکش کر دی، جس نے سیاسی ماحول کو مزید گرم کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایلون مسک ٹوئٹر شیئر ہولڈرز کو دھوکا دینے کے الزام میں ذمہ دار قرار

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی (DHS) کی فنڈنگ تعطل کا شکار ہونے کے باعث ٹرانسپورٹیشن سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن (TSA) کے اہلکار گزشتہ کئی ہفتوں سے بغیر تنخواہ کام کر رہے ہیں، جس کے نتیجے میں ایئرپورٹس پر سیکیورٹی چیکنگ کے دوران طویل قطاریں دیکھنے میں آ رہی ہیں۔

اس صورتحال پر ردعمل دیتے ہوئے ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اعلان کیا کہ وہ اس بحران کے دوران TSA عملے کی تنخواہیں ادا کرنے کے لیے تیار ہیں تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کم کی جا سکیں۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر فنڈنگ کا مسئلہ حل نہ ہوا تو امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (ICE) کے اہلکاروں کو ایئرپورٹس پر سیکیورٹی کے لیے تعینات کیا جا سکتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق TSA میں تقریباً 65 ہزار ملازمین کام کرتے ہیں، تاہم فنڈنگ بحران کے باعث اب تک 300 سے زائد اہلکار ملازمت چھوڑ چکے ہیں جبکہ کئی دیگر اضافی نوکریاں کرنے یا امداد لینے پر مجبور ہیں۔

امریکی کانگریس میں ڈیموکریٹس نے DHS کی فنڈنگ کی منظوری کو امیگریشن پالیسی میں تبدیلیوں سے مشروط کر رکھا ہے، جس کے باعث یہ تعطل برقرار ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر یہ بحران مزید طول پکڑتا ہے تو نہ صرف ایئرپورٹ سیکیورٹی متاثر ہوگی بلکہ مسافروں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

نواز شریف کا لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی کاموں اور تزئین و آرائش کا جائزہ

ایران جنگ میں نیا محاذ، ٹرمپ کا آبنائے ہرمز پر امریکی ملکیت کا دعویٰ، تہران کا سخت جواب

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘