ایلون مسک ٹوئٹر شیئر ہولڈرز کو دھوکا دینے کے الزام میں ذمہ دار قرار

ہفتہ 21 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی وفاقی جیوری نے جمعہ کے روز ایلون مسک کو سوشل میڈیا کمپنی ٹوئٹر کے شیئر ہولڈرز کو دھوکا دینے کے الزام میں ذمہ دار قرار دے دیا۔ مقدمے میں الزام تھا کہ مسک نے 2022 میں کمپنی کی خریداری کے دوران اس کے شیئرز کی قیمت کم کرنے کی کوشش کی تاکہ معاہدے پر دوبارہ مذاکرات یا اس سے دستبردار ہو سکیں۔

مزید پڑھیں:فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کرم کا دورہ، عیدالفطر فوجی جوانوں کے ساتھ منائی

سان فرانسسکو کی وفاقی عدالت میں ہونے والے اس مقدمے میں جیوری نے قرار دیا کہ مسک نے سوشل میڈیا پر کمپنی میں جعلی اور اسپام اکاؤنٹس (بوٹس) کی تعداد سے متعلق گمراہ کن بیانات دیے۔ تاہم نقصانات کی حتمی مالیت ابھی طے نہیں کی گئی، البتہ مدعی وکیل کے مطابق یہ قریباً 2.5 ارب ڈالر تک ہو سکتی ہے۔

مسک کے وکلا نے فیصلے کو عارضی رکاوٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپیل میں کامیابی کے لیے پرامید ہیں۔

یہ مقدمہ 2 مارچ کو شروع ہوا تھا اور جیوری نے کئی دن کی مشاورت کے بعد فیصلہ سنایا۔ اس کیس میں سرمایہ کاروں نے دعویٰ کیا تھا کہ مسک کے بیانات کے باعث انہوں نے مئی سے اکتوبر 2022 کے دوران کم قیمت پر اپنے شیئرز فروخت کیے۔

مزید پڑھیں:  کرکٹر عماد وسیم کی سابق اہلیہ کی بچوں کے ہمراہ پرستاروں کو عید مبارک

واضح رہے کہ ایلون مسک نے اکتوبر 2022 میں ٹوئٹر کی خریداری مکمل کرکے بعد ازاں اس کا نام تبدیل کرکے ایکس (X) رکھ دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

نواز شریف کا لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی کاموں اور تزئین و آرائش کا جائزہ

ایران جنگ میں نیا محاذ، ٹرمپ کا آبنائے ہرمز پر امریکی ملکیت کا دعویٰ، تہران کا سخت جواب

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘